’رام‘ کا کردار ادا کرنے والے ارون گوول نے اپنے تجربات بیان کئے
ممبئی، 16 نومبر(ہ س)۔ معروف اداکار ارون گوول ان دنوں نتیش تیواری کی فلم ’رامائن‘ میں راجا دشرتھ کا کردار ادا کرنے کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ اس سے قبل وہ رامانند ساگر کے مشہور ٹی وی سیریل ’رامائن‘ میں بھگوان شری رام کا کردار ادا کرکے گھر گھر میں اپنی
’رام‘ کا کردار ادا کرنے والے ارون گوول نے اپنے تجربات بیان کئے


ممبئی، 16 نومبر(ہ س)۔ معروف اداکار ارون گوول ان دنوں نتیش تیواری کی فلم ’رامائن‘ میں راجا دشرتھ کا کردار ادا کرنے کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ اس سے قبل وہ رامانند ساگر کے مشہور ٹی وی سیریل ’رامائن‘ میں بھگوان شری رام کا کردار ادا کرکے گھر گھر میں اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔

شری رام کے کردار نے ان کی زندگی اور فلمی کریئر پر گہرا اثر ڈالا۔ صورت حال یہ ہوگئی تھی کہ ناظرین انہیں حقیقی زندگی میں بھی بھگوان رام کی نظر سے دیکھنے لگے تھے۔ ارون گوول نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ شری رام کی مضبوط شبیہ کی وجہ سے انہیں طویل عرصے تک مختلف نوعیت کے کردار ادا کرنے کے مواقع نہیں مل سکے۔

اداکار نے انٹرویو میں بتایا کہ شری رام کے کردار سے ان کی شناخت اتنی مضبوط ہوگئی تھی کہ فلم ساز اور ہدایت کار بھی یہ فیصلہ کرنے میں الجھن محسوس کرتے تھے کہ انہیں کس طرح کا کردار دیا جائے۔ اس کا اثر ان کے کریئر پر بھی پڑا اور ایک عرصے تک وہ محدود دائرے میں کام کرتے رہے۔

تاہم ارون گوول اسے اپنے لیے کسی نقصان کے طور پر نہیں دیکھتے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اس دور میں انہوں نے کئی فلموں اور ٹی وی سیریلز میں کام بھی کیا ہوتا، تب بھی انہیں اتنی محبت اور عزت نہیں ملتی جتنی شری رام کا کردار ادا کرکے حاصل ہوئی۔ ان کے مطابق اس کردار نے انہیں جو شناخت اور مقام دیا ہے، وہ بے مثال ہے۔

ارون گوول نے بتایا کہ 1987 سے لے کر آج تک کئی گھروں میں ان کی تصویر کو بھگوان رام کی شکل میں رکھ کر پوجا کی جاتی ہے۔ آج بھی لوگ انہیں دیکھتے ہی احترام کا اظہار کرتے ہیں۔ نوجوان نسل کے لوگ ان کے پیر چھوکر آشیرواد لیتے ہیں، جب کہ کئی مقامات پر ان کی آمد پر لوگ احتراماً کھڑے ہوجاتے ہیں۔اداکار کا ماننا ہے کہ شری رام کا کردار ادا کرنے کے بعد انہیں زندگی میں جو عزت، محبت اور اپنائیت ملی ہے، اس کا موازنہ کسی دوسری کامیابی سے نہیں کیا جاسکتا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande