
ممبئی، 14 نومبر (ہ س)۔ دھنش اور مموٹی کی انتہائی متوقع فلم ’اوایم‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ایکشن اور سنسنی سے بھرپور اس ٹریلر میں دھنش ایک انڈرکور پولیس افسر کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔ ان کا کردار تمل ناڈو پولیس کے آرگنائزڈ کرائم انٹیلی جنس یونٹ سے متعلق ہے۔ وہیں سائی پلوی بھی ایک دمدار اور بااثر پولیس افسر کے کردار میں دکھائی دے رہی ہیں۔ مموٹی کی مو¿ثر موجودگی نے بھی ٹریلر کو خاص بنا دیا ہے۔
راج کمار پیریا سامی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک سچے واقعے پر مبنی ہے۔ ٹریلر میں دھنش سرخ صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کرنے کے لیے لکڑہارے کا بھیس اختیار کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس دوران ان کے کردار کو کئی مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹریلر میں سری لیلا کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے، جو فلم میں دھنش کی اہلیہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
فلم میں مموٹی برما کارتیکین کے کردار میں نظر آئیں گے۔ ٹریلر میں ان کا انداز بھی شائقین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ ایکشن، جرائم اور سنسنی سے بھرپور فلم ’اوایم‘ 20 نومبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد