باکس آفس پرایک بار پھر یش کا دبدبہ، ’رامائن‘ 1,000 کروڑ کا کاروبار کرنے والی دوسری فلم بن گئی
ممبئی، 13 نومبر (ہ س)۔ اداکار یش کی فلم ’رامائن: پارٹ 1‘ نے دنیا بھر میں 1,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بنی اس دیومالائی فلم کے ذریعے یش نے ایک بار پھر عالمی باکس آفس پر اپنی مقبولیت ثابت کی ہے۔ خاص بات ی
رامائن


ممبئی، 13 نومبر (ہ س)۔ اداکار یش کی فلم ’رامائن: پارٹ 1‘ نے دنیا بھر میں 1,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بنی اس دیومالائی فلم کے ذریعے یش نے ایک بار پھر عالمی باکس آفس پر اپنی مقبولیت ثابت کی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ ’کے جی ایف: چیپٹر 2‘ کے بعد یہ یش کی دوسری فلم ہے، جس نے دنیا بھر میں 1,000 کروڑ روپے کی کمائی کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یش ان منتخب ہندوستانی اداکاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں، جن کی ایک سے زیادہ فلموں نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

’کے جی ایف: چیپٹر 2‘ نے دنیا بھر میں تقریباً 1,215 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اب ’رامائن‘ میں راون کا کردار ادا کر رہے یش کی اداکاری اور شاندار اسکرین پریزنس کو ناظرین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ فلم نے ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کی مارکیٹوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ برطانیہ، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا جیسے ممالک میں بھی فلم کو اچھا ردعمل ملا ہے۔ وہیں فلم کے کنڑ ڈب ورژن نے بھی 50 کروڑ روپے کی آمدنی کا ہندسہ عبور کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

یش ہمیشہ سے ہندوستانی کہانیوں کو عالمی سطح تک پہنچانے کی بات کرتے رہے ہیں۔ فلم کی ریلیز سے قبل منعقدہ ایک پروگرام میں انہوں نے کہا تھا کہ ’رامائن‘ ہم سب کے سنسکاروں اور جذبات سے جڑی ہوئی ہے، اس لیے اسے بنانے کے لیے پوری ہندوستانی فلم انڈسٹری کو ایک ساتھ آنا چاہیے۔

فلم کی اس کامیابی کے ساتھ یش اب شاہ رخ خان، پربھاس اور رنویر سنگھ جیسے اداکاروں کی اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں، جن کی ایک سے زیادہ فلموں نے دنیا بھر میں 1,000 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔ ’کے جی ایف‘ سے ’رامائن‘ تک کا سفر یش کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande