ہنسی اور مستی کا ڈوز لے کر لوٹا ’ڈھنڈورا‘، دوسرے سیزن کا ٹریلر جاری
ممبئی، 13 نومبر (ہ س)۔ بھون بام کی مقبول ویب سیریز ’ڈھنڈورا‘ کے دوسرے سیزن کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ تقریباً 5 سال بعد بھون اپنے مشہور کرداروں کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں۔ نئے سیزن میں بھی ناظرین کو دیسی انداز کی کامیڈی، خاندانی الجھنیں اور دلچسپ
ڈھنڈورا، تصویر کا ماخذ: ایکس


ممبئی، 13 نومبر (ہ س)۔

بھون بام کی مقبول ویب سیریز ’ڈھنڈورا‘ کے دوسرے سیزن کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ تقریباً 5 سال بعد بھون اپنے مشہور کرداروں کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں۔ نئے سیزن میں بھی ناظرین کو دیسی انداز کی کامیڈی، خاندانی الجھنیں اور دلچسپ مکالمے دیکھنے کو ملیں گے۔ خاص طورپرٹیٹو ماما کے کردارکو لے کر مداحوں میں کافی جوش وخروش ہے۔

ٹریلر میں اس بار کہانی کا مرکزی کردار ٹیٹو ماما ہیں۔ ان پر 11 کروڑ روپے کے نقصان کا دباؤ ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں اپنے سسرال والوں کے ساتھ خراب ہوئے رشتوں کو سدھارنے کا چیلنج بھی درپیش ہے۔ ایسے حالات میں ان کی کوششیں خاندان میں نئی ہلچل پیدا کرتی ہیں، جس سے ہنسی مذاق اور تفریح کا ماحول بنتا ہے۔ ٹیٹو ماما کا مخصوص انداز اور ان کے مختصر، چٹکلے دار مکالمے ٹریلر کی خاص کشش ہیں۔

8 اقساط پر مشتمل اس سیریز کی ہدایت کاری اسنیہا شیٹی نے کی ہے۔ بھون بام کے ساتھ اس میں سنجیدہ شیخ، کنول جیت سنگھ، انوپ سونی اور ہیمنت پانڈے بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ ’ڈھنڈورا 2‘ کا پریمیئر 20 نومبر 2026 سے نیٹ فلکس پر ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande