سات دنوں میں ’رامائن‘ کی شاندار کارکردگی، کمائی کا ہندسہ مسلسل نئے ریکارڈ کی جانب گامزن
ممبئی، 12 نومبر (ہ س)۔ رنبیر کپور کی فلم ’رامائن: پارٹ 1‘ باکس آفس پر مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ 5 نومبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے صرف سات دنوں میں گھریلو باکس آفس پر 500 کروڑ روپے کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔ نتیش تیو
سات دنوں میں ’رامائن‘ کی شاندار کارکردگی، کمائی کا ہندسہ مسلسل نئے ریکارڈ کی جانب گامزن


ممبئی، 12 نومبر (ہ س)۔ رنبیر کپور کی فلم ’رامائن: پارٹ 1‘ باکس آفس پر مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ 5 نومبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے صرف سات دنوں میں گھریلو باکس آفس پر 500 کروڑ روپے کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔ نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بنی اس دیومالائی فلم نے 64.85 کروڑ روپے کی اوپننگ کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ اب فلم کی کمائی کا گراف مسلسل نئے ریکارڈ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

سیکنلک کے مطابق، فلم نے ساتویں دن 70.65 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ بدھ کے روز 19,715 شوز کے ذریعے ہندی میں 58 کروڑ روپے اور دیگر علاقائی زبانوں میں 12.65 کروڑ روپے کی کمائی ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی فلم کا گھریلو نیٹ کلیکشن بڑھ کر 511.10 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

وہیں ساتویں دن بیرون ملک 25 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ فلم کا مجموعی اوورسیز کاروبار 323.50 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ اس طرح فلم کی دنیا بھر میں مجموعی کمائی 934.55 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔

کمائی کے معاملے میں ’رامائن‘ نے وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ کے 809 کروڑ روپے کے لائف ٹائم ورلڈ وائیڈ کلیکشن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہیں گھریلو باکس آفس پر یہ رجنی کانت کی فلم ’جیلر 2‘ کے 471.65 کروڑ روپے کے اعداد و شمار سے بھی آگے نکل چکی ہے۔

اب فلم کی نظریں ’دھریندر 2‘ کے 1,149 کروڑ روپے کے عالمی کلیکشن کے ریکارڈ پر ہیں۔

فلم میں رنبیر کپور رام، سائی پلوی سیتا اور یش راون کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande