مہیش بھٹ کے تعریفی الفاظ نے انوپم کھیر کو جذباتی کر دیا
ممبئی، 12 نومبر (ہ س)۔ اداکار انوپم کھیر ان دنوں فلم ’رامائن: حصہ اول‘ میں جٹایو کے کردار کو اپنی آواز دینے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اسی دوران فلم ساز مہیش بھٹ نے انہیں ایک جذباتی خط لکھ کر ان کے چار دہائیوں سے زیادہ طویل اداکاری کے سفر کی ستائش ک
مہیش بھٹ


ممبئی، 12 نومبر (ہ س)۔ اداکار انوپم کھیر ان دنوں فلم ’رامائن: حصہ اول‘ میں جٹایو کے کردار کو اپنی آواز دینے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اسی دوران فلم ساز مہیش بھٹ نے انہیں ایک جذباتی خط لکھ کر ان کے چار دہائیوں سے زیادہ طویل اداکاری کے سفر کی ستائش کی ہے۔

فلم ’سارانش‘ میں بی وی پردھان کے کردار سے لے کر ’رامائن‘ میں جٹایو کو آواز دینے تک کے ان کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے مہیش بھٹ نے ان کے کام کی تعریف کی۔ یہ خط ملنے کے بعد انوپم کھیر جذباتی ہوگئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

انوپم نے مہیش بھٹ کا خط شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ آج دنیا کے سب سے خوش قسمت انسان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مہیش بھٹ کا پیغام اچانک آیا تھا اور وہ اس کے لیے بالکل تیار نہیں تھے۔ اداکار کے مطابق، خط پڑھ کر وہ بے حد جذباتی اور شکر گزار محسوس کر رہے تھے۔ انہوں نے اسے اپنے 42 سالہ اداکاری کے سفر کا سب سے خوبصورت سرٹیفکیٹ قرار دیا۔

انوپم نے مہیش بھٹ کو نہ صرف اپنی پہلی فلم ’سارانش‘ کا ہدایت کار بتایا بلکہ انہیں اپنا رہنما، دوست اور استاد بھی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص نے ان کے لیے سنیما کے دروازے کھولے، اس کی جانب سے اس طرح کی عزت افزائی ان کے لیے انتہائی خاص ہے۔

اداکار نے مہیش بھٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی ایسا کام کرتے رہیں گے جس سے فلم ساز کو ان پر فخر ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ان کے کام کو دیکھ کر بھٹ ایک بار پھر اسی طرح تعریف بھرا خط لکھیں گے۔

واضح رہے کہ ’رامائن: حصہ اول‘ میں رنبیر کپور بھگوان شری رام، سائی پلوی ماتا سیتا اور یش راون کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں انوپم کھیر نے جٹایو کے کردار کو اپنی آواز دی ہے، جسے ناظرین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

-------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande