ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سلمان خان کا ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا
فلم ’ماتربھومی: مے وار ریسٹ اِن پیس‘ کے ایک مکالمے پر ناظرین کی تنقید، 4 دسمبر کو سینما گھروں میں ہوگی ریلیز ممبئی، 11 نومبر (ہ س)۔ سلمان خان کی آنے والی فلم ’ماتربھومی: مے وار ریسٹ اِن پیس‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی فلم موضوعِ بحث بن گئی ہے۔ طویل
ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سلمان خان کا ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا


فلم ’ماتربھومی: مے وار ریسٹ اِن پیس‘ کے ایک مکالمے پر ناظرین کی تنقید، 4 دسمبر کو سینما گھروں میں ہوگی ریلیز

ممبئی، 11 نومبر (ہ س)۔

سلمان خان کی آنے والی فلم ’ماتربھومی: مے وار ریسٹ اِن پیس‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی فلم موضوعِ بحث بن گئی ہے۔ طویل عرصے سے ملتوی ہوتی آ رہی یہ فلم اب 4 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ اپوروا لاکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ پہلی بار چترانگدا سنگھ نظر آئیں گی۔ ٹریلر کو ناظرین کی ملی جلی رائے مل رہی ہے۔ جہاں کچھ لوگوں نے فلم کے ایکشن اور کہانی کی تعریف کی ہے، وہیں سلمان خان کے ایک مکالمے کو لے کر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

دراصل ٹریلر کے ایک منظر میں سلمان خان ایک چینی فوجی سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں، ’’چلو اسے ٹھیک کرتے ہیں، برو۔ پیس آؤٹ۔‘‘ جنگ جیسے کشیدہ ماحول میں ان کے اس ہلکے پھلکے انداز کے مکالمے کو کئی ناظرین نے نامناسب اور عجیب قرار دیا ہے۔

اس مکالمے کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ردعمل کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کچھ صارفین نے اس کا موازنہ سلمان خان کے پہلے وائرل ہونے والے مکالمے ’’سونم، اِٹس ڈن، برو‘‘ سے بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے سوال اٹھایا کہ فوجی کشیدگی جیسے حالات میں اس طرح کی زبان کا استعمال کتنا مناسب ہے۔ وہیں کچھ صارفین نے فلم کے مکالمے لکھنے والوں اور انہیں منظوری دینے والوں پر بھی تنقید کی۔ بعض لوگوں نے تو سلمان خان کو اداکاری سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ تک دے ڈالا۔

واضح رہے کہ فلم ’ماتربھومی‘ 4 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ باکس آفس پر اس کا مقابلہ شردھا کپور کی فلم ’ایتھا‘ سے ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande