باکس آفس پر ’رامائن‘ کا جلوہ برقرار، چھ دنوں میں 800 کروڑ روپے سے تجاوز
ممبئی، 11 نومبر (ہ س)۔ رنبیر کپور کی اداکاری سے سجی فلم ’رامائن: حصہ اول‘ باکس آفس پر مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ویک اینڈ کے بعد کاروباری دنوں میں بھی فلم کی کمائی میں مضبوطی برقرار ہے۔ ریلیز کے چھ دنوں میں فلم نے دنیا بھر میں 800 ک
رامائن


ممبئی، 11 نومبر (ہ س)۔ رنبیر کپور کی اداکاری سے سجی فلم ’رامائن: حصہ اول‘ باکس آفس پر مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ویک اینڈ کے بعد کاروباری دنوں میں بھی فلم کی کمائی میں مضبوطی برقرار ہے۔ ریلیز کے چھ دنوں میں فلم نے دنیا بھر میں 800 کروڑ روپے کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔ ہندوستان کے ساتھ غیر ملکی بازاروں میں بھی فلم کو ناظرین کی جانب سے اچھا ردعمل مل رہا ہے۔

ساکنلک کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، فلم نے چھٹے دن یعنی منگل کو ہندوستان میں 94.10 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ اس کے ساتھ ہی فلم کا گھریلو نیٹ کلیکشن 440.45 کروڑ روپے اور گراس کلیکشن 526.50 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ وہیں غیر ملکی بازاروں میں چھٹے دن فلم نے تقریباً 35 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ اس کے ساتھ ہی بیرون ملک مجموعی آمدنی 297 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح فلم کا دنیا بھر میں مجموعی کلیکشن 823.50 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

اس سے قبل پیر کے روز فلم نے 107.50 کروڑ روپے کی آمدنی کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ منگل کو آمدنی میں تقریباً 12.5 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی، لیکن اس کے باوجود فلم کے کاروبارمیں مضبوطی بنی ہوئی ہے۔

نتیش تیواری کی ہدایت کاری اور نمیت ملہوترا کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں سائی پلوی، یش، روی دوبے، راکل پریت سنگھ، ارون گوول اور لارا دتہ بھی اہم کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande