ہُما قریشی کی ’مہارانی 5‘ میں بدلے کا نیا انداز، ٹیزر جاری
ممبئی، 11 نومبر (ہ س)۔ اداکارہ ہُما قریشی کی مقبول ویب سیریز ’مہارانی‘ کے پانچویں سیزن کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ سونی لِو نے نئے سیزن کا ٹیزر جاری کردیا ہے، جس میں ہُما ایک بار پھر رانی بھارتی کے مضبوط کردار میں نظر آرہی ہیں۔ سیریز کے اب تک چا
ہُما قریشی کی ’مہارانی 5‘ میں بدلے کا نیا انداز، ٹیزر جاری


ممبئی، 11 نومبر (ہ س)۔ اداکارہ ہُما قریشی کی مقبول ویب سیریز ’مہارانی‘ کے پانچویں سیزن کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ سونی لِو نے نئے سیزن کا ٹیزر جاری کردیا ہے، جس میں ہُما ایک بار پھر رانی بھارتی کے مضبوط کردار میں نظر آرہی ہیں۔ سیریز کے اب تک چار سیزن ریلیز ہوچکے ہیں اور ناظرین کی جانب سے انہیں اچھا ردعمل ملا ہے۔ نئے ٹیزر کے ساتھ ہی میکرس نے اس کی ریلیز کی تاریخ بھی بتادی ہے۔

ٹیزر سے اشارہ ملتا ہے کہ اس بار رانی بھارتی کی لڑائی صرف اقتدار حاصل کرنے تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ کہانی ذاتی انتقام اور ایک ماں کے غصے کے گرد آگے بڑھے گی۔ گزشتہ سیزن کے واقعات کے بعد کہانی بہار سے لے کر دہلی تک کے سیاسی ایوانوں میں اقتدار کی کشمکش کو دکھائے گی۔ رانی بھارتی اس بار اپنے مخالفین سے حساب برابر کرنے کے ارادے سے میدان میں اترتی نظر آئیں گی۔

’مہارانی 5‘ کی پروڈکشن سبھاش کپور نے کی ہے، جبکہ پونیت پرکاش نے اس کی ہدایت کاری کی ہے۔ یہ ویب سیریز فروری 2027 میں سونی لِو پر ریلیز ہوگی۔ نئے سیزن کے ٹیزر نے ناظرین میں تجسس بڑھا دیا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ رانی بھارتی کی انتقام کی یہ نئی لڑائی کہانی کو کس موڑ پر لے جاتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande