
ممبئی، 10 نومبر(ہ س)۔ بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا اڈوانی جلد ہی کرن جوہر کے مشہور چیٹ شو ’کافی ود کرن 9‘ میں نظر آئیں گے۔ دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری شیئر کرنے کے بعد یہ جوڑی شو کے اسٹیج پر اپنی بہترین کیمسٹری اور دلچسپ انداز سے ناظرین کو محظوظ کرتی دکھائی دے گی۔
شو کے دوران دونوں نے اپنی شادی سے جڑے کئی خوبصورت واقعات شیئر کیے اور شاہد کپور سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ یاد کرکے خوب ہنسے۔گفتگو کے دوران سدھارتھ اور کیارا نے اپنی خاندانی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔ دونوں نے دوسرے بچے کی آمد کو لے کر خوشی کے ساتھ ساتھ دل میں موجود ہلکی سی گھبراہٹ کا بھی اظہار کیا۔ کیارا نے ماں بننے کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں اور ذاتی تجربات کے بارے میں بتایا، جبکہ سدھارتھ نے والد کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں اور سوچ کو بیان کیا۔
شو میں دونوں کے درمیان بے تکلف گفتگو اور ہنسی مذاق خاص توجہ کا مرکز رہا۔ سدھارتھ نے بیڈ روم میں کام نہ کرنے سے متعلق بھی ہلکے پھلکے انداز میں مذاق کیا، جس سے محفل کا ماحول مزید خوشگوار ہوگیا۔
اس خصوصی قسط میں ناظرین کو اس مشہور جوڑی کی نجی زندگی، باہمی رشتے اور مستقبل کے خاندانی منصوبوں کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan