فلم ’رامائن‘ پر مکیش کھنہ برہم، سائی پلوی کے ایکشن منظر پر اٹھائے سوالات
اممبئی، 10 نومبر(ہ س)۔ نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’رامائن‘ ریلیز کے بعد سے مسلسل سرخیوں میں ہے۔ فلم کو لے کر ناظرین کی ملی جلی آرا سامنے آرہی ہیں، جبکہ فلمی دنیا کی کئی شخصیات بھی اس کی کاسٹ اور تیاری کی تعریف کر رہی ہیں۔ تاہم، معر
فلم ’رامائن‘ پر مکیش کھنہ برہم، سائی پلوی کے ایکشن منظر پر اٹھائے سوالات


اممبئی، 10 نومبر(ہ س)۔ نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’رامائن‘ ریلیز کے بعد سے مسلسل سرخیوں میں ہے۔ فلم کو لے کر ناظرین کی ملی جلی آرا سامنے آرہی ہیں، جبکہ فلمی دنیا کی کئی شخصیات بھی اس کی کاسٹ اور تیاری کی تعریف کر رہی ہیں۔ تاہم، معروف اداکار مکیش کھنہ نے فلم کے بعض پہلوؤں پر سوال اٹھاتے ہوئے اس پر سخت تنقید کی ہے۔

خاص طور پر فلم میں ماتا سیتا کا کردار ادا کرنے والی سائی پلوی کے ایکشن منظر پر مکیش کھنہ نے شدید ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے اس منظر کے لیے فلم سازوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں اس پر شرم آنی چاہیے۔

مکیش کھنہ نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ فلم کے بجٹ اور اس کی کمائی پر زیادہ بحث کی جارہی ہے، جبکہ اصل سوال یہ ہونا چاہیے کہ کیا رامائن کی کہانی کو صحیح انداز میں پیش کیا گیا ہے؟ انہوں نے ’رامائن‘ اور ’مہابھارت‘ جیسے عظیم رزمیہ ادب میں تبدیلیاں کرنے، اپنی طرف سے خیالی واقعات شامل کرنے اور اصل واقعات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر بھی سوال اٹھائے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ والمیکی رامائن میں ماتا سیتا کے جنگ کرنے یا لڑائی میں حصہ لینے کا کوئی ذکر نہیں ملتا۔ ایسے میں فلم میں انہیں ایکشن کرتے ہوئے دکھانا اصل کہانی کی روح سے ہٹ کر ہے۔مکیش کھنہ نے مزید کہا کہ فلم سازوں نے اس منظر کے جواز میں ’ادبھت رامائن‘ کا حوالہ دیا ہے، لیکن ان کے خیال میں والمیکی رامائن کی اصل کہانی میں اپنی طرف سے تخیلاتی واقعات شامل کرکے اسے پیش کرنا مناسب نہیں ہے۔انہوں نے فلم سازوں سے اپیل کی کہ مذہبی رزمیہ داستانوں کو پردہ سیمیں پر پیش کرتے وقت ان کی اصل کہانی، روایات اور حدود و آداب کا خاص خیال رکھا جائے۔

واضح رہے کہ فلم ’رامائن‘ میں رنبیر کپور بھگوان رام، سائی پلوی ماتا سیتا اور یش راون کے کردار میں نظر آئیں گے، جبکہ روی دوبے بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande