
حیدرآباد، 10نومبر (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلی اور مشہور تیلگو اداکار پون کلیان اور ان کی اہلیہ انا کونیڈیلا نے شادی کے 13برس بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے اپنے اس فیصلے کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ باہمی رضامندی اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے لیا گیا ہے۔
پون کلیان اور انا نے مشترکہ بیان جاری کرکے اپنے اس فیصلے کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ باہمی رضامندی اور ایک دوسرے کے تئیں احترام کے ساتھ کیا گیا ہے۔
دونوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ زندگی کا ایک اہم حصہ ساتھ گزارنے کے بعد انہوں نے باہمی سمجھ بوجھ اور احترام کے ساتھ الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کی ازدواجی زندگی ختم ہو گئی ہے، لیکن وہ اچھے دوست اور اپنے بچوں کے لیے وقف والدین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ بچوں کی خوشی اور فلاح و بہبود ہمیشہ ان کی مشترکہ ترجیح رہے گی۔
دونوں نے جاری مشترکہ بیان میں کہا کہ اپنی زندگی کا ایک اہم حصہ ساتھ گزارنے کے بعد ہم نے باہمی سمجھ اور احترام کے ساتھ علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہ ان کی شادی ختم ہو گئی ہے لیکن وہ اچھے دوست اور اپنے بچوں کے تئیں والدین کا فرض ادا کرتے رہیںگے ۔ بچوں کی خوشی اور بہتری ہمیشہ ہماری مشترکہ ترجیح رہے گی۔
پون کلیان اور انا نے اپنے بیان میں زندگی کی اس تبدیلی کے دوران لوگوں سے سمجھ داری اور حساسیت کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اس سفر میں ساتھ دینے والے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
پون کلیان نے ستمبر 2013 میں حیدرآباد کے ایک سب رجسٹرار دفتر میں خصوصی قانون ازدواج (اسپیشل میرج ایکٹ) کے تحت روسی شہری انا سے شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں۔ بیٹی کا نام پولینا انجانا پونوا اور بیٹے کا نام مارک شنکر پونووچ ہے۔
پون کلیان کی یہ تیسری شادی تھی۔ اس سے قبل 1997 میں ان کی شادی نندنی سے ہوئی تھی، جو 2008 میں طلاق پر ختم ہو گئی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے 2009 میں اداکارہ رینو دیسائی سے شادی کی، لیکن 2012 میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد