یمنی فورسز کا 1860 حوثیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
صنعا،08اکتوبر (ہ س )۔ یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کے دوران 1 ہزار 860 جنگجوو¿ں کو ہلاک یا غیر مسلح کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے ٹھکانوں پر 2 ہزار 103 کارروائیاں کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجم
یمنی فورسز کا 1860 حوثیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ


صنعا،08اکتوبر (ہ س )۔

یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کے دوران 1 ہزار 860 جنگجوو¿ں کو ہلاک یا غیر مسلح کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے ٹھکانوں پر 2 ہزار 103 کارروائیاں کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حوثیوں کے خلاف کارروائیاں ’فجرِ یمن‘ آپریشن کے تحت مختلف محاذوں پر کی گئی ہیں۔

صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے اتوار کو اس آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے صنعا سمیت حوثیوں کے زیرِ قبضہ تمام علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ حوثی 2014ء سے دارالحکومت صنعا پر قابض ہیں۔

حالیہ لڑائی آبنائے باب المندب کے اطراف جاری ہے جو عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کا اہم بحری راستہ ہے۔یمنی حکومت کی حمایت یافتہ فورسز نے منگل کو تعز کے علاقے الوزیعہ اور بندرگاہ سے متصل شہر المخا کے قریب اہم علاقوں پر قبضے کے لیے بھی کارروائی شروع کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande