حوثیوں کا یمنی صوبے لحج و باب المندب میں بیلسٹک میزائل حملے، کئی سعودی اتحادی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
صنعا،08اکتوبر(ہ س )۔ حوثی ملیشیا نے یمن کے صوبے لحج اور باب المندب میں سعودی اتحادی افواج پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یمن کی حوثی ملیشیا کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، لحج میں
حوثیوں کا یمنی صوبے لحج و باب المندب میں بیلسٹک میزائل حملے، کئی سعودی اتحادی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ


صنعا،08اکتوبر(ہ س )۔

حوثی ملیشیا نے یمن کے صوبے لحج اور باب المندب میں سعودی اتحادی افواج پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یمن کی حوثی ملیشیا کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، لحج میں حملے میں متعدد فوجی مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے۔

ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں سعودی اتحادی فوج کے اسلحہ گودام بھی تباہ کر دیے۔ دوسری جانب سعودی اتحادی افواج کی جانب سے اس دعوے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اس سے قبل یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ حوثی باغیوں کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کے دوران 1 ہزار 860 جنگجوو¿ں کو ہلاک یا غیر مسلح کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے ٹھکانوں پر 2 ہزار 103 کارروائیاں کی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حوثیوں کے خلاف کارروائیاں ’فجرِ یمن‘ آپریشن کے تحت مختلف محاذوں پر کی گئی ہیں۔صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے اتوار کو اس آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے صنعا سمیت حوثیوں کے زیرِ قبضہ تمام علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande