یروشلم: اسرائیل کا برطانوی قونصل خانہ بند کرنے، سفارت کاروں کو واپس جانے کا حکم
یروشلم ،08اکتوبر (ہ س )۔ اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں برطانوی قونصلیٹ کے زیادہ تر سفارت کاروں کو واپس جانے کا کہہ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور اسرائیل کے درمیان سفارتی کشیدگی بڑھ گئی، جس کے بعد اسرائیل نے برطانوی سفارت کاروں کو و
یروشلم: اسرائیل کا برطانوی قونصل خانہ بند کرنے، سفارت کاروں کو واپس جانے کا حکم


یروشلم ،08اکتوبر (ہ س )۔

اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں برطانوی قونصلیٹ کے زیادہ تر سفارت کاروں کو واپس جانے کا کہہ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور اسرائیل کے درمیان سفارتی کشیدگی بڑھ گئی، جس کے بعد اسرائیل نے برطانوی سفارت کاروں کو واپس جانے کا کہہ کر یروشلم میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ یروشلم میں آج سے برطانوی سفارت خانہ اپنی سرگرمیاں بند کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ خارجہ کے مطابق قونصل جنرل سمیت 20 سفارت کار اسرائیل چھوڑ دیں گے، ارکان پر مشتمل ٹاسک فورس انتہائی محدود دائرہ کار کے ساتھ عمارت میں موجود رہ سکے گی۔

اسرائیل کی جانب سے مشرقی یروشلم میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کے حکم کے پر برطانیہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اصرار کیا ہے کہ عمارت بند نہیں ہو گی، بطور برطانوی مشن کام کرتے رہیں گے۔

برطانوی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ جمعرات سے قونصل خانے کو برطانوی مشن یروشلم کے نام سے پکارا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ اس بات کو تسلیم نہیں کرتا کہ اسرائیل کو قونصل خانہ بند کرنے کا حق ہے، مشرقی یروشلم ایک مقبوضہ علاقہ ہے۔برطانوی وزیرِ خارجہ نے ایک مرتبہ پھر برطانوی مو¿قف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے سبب عملے کو عارضی طور پر واپس بلایا ہے، برطانوی مشن فلسطینی عوام کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande