جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا : راہل گاندھی
نئی دہلی، 08 اکتوبر (ہ س)۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جمعرات کو مرکزی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور انہیں سزا دلائی جائے گی۔ یہ ان کی ضم
جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا : راہل گاندھی


نئی دہلی، 08 اکتوبر (ہ س)۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جمعرات کو مرکزی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور انہیں سزا دلائی جائے گی۔ یہ ان کی ضمانت ہے اور عوام ایسا ہوتا ہوا دیکھیں گے۔

دہلی میں اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے احتجاج کے دوران راہل گاندھی نے میڈیا سے کہا کہ تقریباً 300 ارکان پارلیمنٹ پرامن طریقے سے اپنی آواز اٹھانا چاہتے تھے، لیکن پہلے ہی دن انہیں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب روک دیا گیا۔ اس کے بعد دوسرے دن انہیں جنتر منتر جانے سے روکا گیا اور ان کے کارکنوں کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔

راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے نام لیتے ہوئے کئی الزامات عائد کیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان لوگوں نے ایک مجرمانہ سازش کے تحت ملک کی اقتدار اور اداروں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ان سب نے مل کر آئین کو تباہ کیا ہے اور بڑے پیمانے پر ووٹوں کی چوری کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ’انڈیا اتحاد‘ انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں اور ووٹر فہرست سے متعلق مسائل کو لے کر مسلسل الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت کے خلاف محاذ چھیڑے

ہوئے ہے اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande