
نئی دہلی،8اکتوبر (ہ س ):۔
جمعیہ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی اور ناظمِ عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی نے دارالعلوم ندوة العلماء ، لکھنو ¿ کے مہتمم حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت ممدوح کی وفات ہندستان کے علمی و دینی حلقوں خصوصاً دارالعلوم ندوة العلماء اور عربی زبان وادب کی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
”حضرت مولانا گزشتہ 17 برس سے دارالعلوم ندوة العلماء کے استاذ رہے ،ان کی حیاتِ مستعار کا ہر لمحہ درس و تدریس کی آبیاری، عربی زبان و ادب کی پاسبانی، تصنیف و تالیف کی گل کاری اور صحافت کے ذریعے حق گوئی میں صرف ہوا۔ ان کا وجود دین متین کی خدمت کا ایک استعارہ تھا۔آپ متعدد دینی، علمی و انتظامی مجالس کے رکن اور ذمہ دار رہے جن میں مرکزی مجلسِ منتظمہ جمعیة علماء ہند کی رکنیت بحیثیت مشاہیر بھی شامل ہے۔“
اس پر±ملال موقع پرصدر جمعیة علماء ہند نے دارالعلوم ندوة العلماء کے ناظم حضرت مولانا سید بلال حسنی ندوی، اساتذہ کرام، طلبہ عزیز اور مولانا مرحوم کے سوگوار اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور دست بہ دعا ہیں کہ ربِ کریم مرحوم کی تمام دینی و علمی مساعی کو اپنی شایانِ شان قبولیت عطا فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے، انہیں جنت الفردوس کے اعلیٰ مراتب پر فائز کرے اور تمام پسماندگان کو اس عظیم صدمے پر صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ (ا?مین )
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais