
واشنگٹن ،08اکتوبر(ہ س )۔
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے بیچ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی ہر صورت میں ایران چاہتا ہے اور اس کے لئے کچھ بھی دینے کو تیار ہے ۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اسٹیو وٹکوف بہت اچھا کام کر رہے ہیں، ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا میری ترجیح نہیں ہے۔
ٹرمپ نے ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیو وٹکوف ایران کے ساتھ معاہدے پر کام کر رہے ہیں اور بہت اچھا کر رہے ہیں، میرا خیال ہے کہ یہ معاہدہ واقعی وہ چیز نہیں ہے جو میں کرنا چاہتا ہوں لیکن وہ جنگ بندی کے لیے ہمیں کچھ بھی دینے کو تیار ہیں، ایران کے پاس ایک بھی جوہری ہتھیار نہیں ہو گا۔
انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو ایک بہترین مذاکرات کار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے کچھ غیر معمولی کام کیے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ توقع ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے ایران کو ایک ناکام ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ختم ہو جائے گی اور یہ بہت جلد ہو گا، اسے بہت جلد ختم ہونا ہے۔ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاو¿س نے پینٹاگن سے کہا ہے کہ ایرانی اہداف پر ایسے حملوں کے لیے مختلف آپشنز تیار کرے جنہیں 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ