گوتم گمبھیر نے اجیت اگرکر کی تعریف کی، کہا— تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ مہربان رہے گی
نئی دہلی، 7 اکتوبر (ہ س)۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے بدھ کے روز سلیکشن کمیٹی کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین اجیت اگرکر کی بھرپور تعریف کی۔ گمبھیر نے کہا کہ ’ٹیم فرسٹ‘ کی سوچ اور پختہ یقین نے اگرکر کے دور میں بھارت کو تین آئی سی سی ٹائ
گوتم گمبھیر نے اجیت اگرکر کی تعریف کی، کہا— تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ مہربان رہے گی


نئی دہلی، 7 اکتوبر (ہ س)۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے بدھ کے روز سلیکشن کمیٹی کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین اجیت اگرکر کی بھرپور تعریف کی۔ گمبھیر نے کہا کہ ’ٹیم فرسٹ‘ کی سوچ اور پختہ یقین نے اگرکر کے دور میں بھارت کو تین آئی سی سی ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا اور ”تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ مہربان رہے گی۔“

اگرکر کا سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے دور گزشتہ ماہ ختم ہو گیا تھا۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے منگل کے روز اس عہدے کو پ±ر کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس سے قبل کئی ہفتوں تک اگرکر کو مزید مدت دینے کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

گمبھیر نے سوشل میڈیا پر اگرکر کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا، ”پیارے اجیت بھائی، آپ کے ساتھ کام کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز کی بات رہی۔ وہ تین آئی سی سی ٹرافیاں آپ کے یقین کی گواہی دیتی ہیں: ہمیشہ ٹیم پہلے اور ٹیم سے آگے۔ مجھے کہنا ہوگا کہ تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ مہربان رہے گی۔ ہر چیز کے لیے شکریہ۔ آپ کی مستقبل کی کوششوں کے لیے میری دلی نیک خواہشات۔“

اگرکر کے دور میں بھارت نے 2024 اور 2026 کا ٹی20 ورلڈ کپ اور 2025 کی چیمپئنز ٹرافی جیتی۔ ان کے دور میں بھارتی ٹیم میں ایک اہم تبدیلی کا دور بھی آیا، جس میں بلے بازی کے عظیم کھلاڑی وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے بالترتیب ٹی20 اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

اگرکر کو کئی مواقع پر سخت فیصلے کرنے والے سلیکٹر کے طور پر دیکھا گیا۔ وہ اس سوال پر بھی واضح موقف اختیار کرنے سے گریز کرتے رہے کہ کوہلی اور روہت 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کے منصوبوں کا حصہ ہیں یا نہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande