معمولی اضافے کے ساتھ بلیک اوپل کنسلٹنٹس کی شیئر بازار میں انٹری، آئی پی او سرمایہ کار منافع میں
معمولی اضافے کے ساتھ بلیک اوپل کنسلٹنٹس کی شیئر بازار میں انٹری، آئی پی او سرمایہ کار منافع میںنئی دہلی، 07 اکتوبر (ہ س)۔ رہائشی اور کمرشل رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس کی مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ بلیک اوپل کنسلٹنٹس لمیٹڈ کے شیئروں نے آج شیئر بازار میں معم
علامتی تصویر


معمولی اضافے کے ساتھ بلیک اوپل کنسلٹنٹس کی شیئر بازار میں انٹری، آئی پی او سرمایہ کار منافع میںنئی دہلی، 07 اکتوبر (ہ س)۔ رہائشی اور کمرشل رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس کی مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ بلیک اوپل کنسلٹنٹس لمیٹڈ کے شیئروں نے آج شیئر بازار میں معمولی اضافے کے ساتھ انٹری کی۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے شیئر 197 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر اس کی لسٹنگ 1.52 فیصد ڈسکاونٹ کے ساتھ 200 روپے کی سطح پر ہوئی۔لسٹنگ کے بعد فروخت شروع ہو گئی، جس کے باعث تھوڑی ہی دیر میں یہ شیئر گر کر 190 روپے کے لوئر سرکٹ کی سطح پر آ گیا۔ حالانکہ کچھ دیر بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے لوئر سرکٹ بریک ہو گیا۔ خریداری کی حمایت سے یہ شیئر اچھل کر 210 روپے کے اپر سرکٹ کی سطح تک بھی پہنچا، لیکن اس سطح پر بھی یہ برقرار نہ رہ سکا۔ منافع کی وصولی شروع ہونے کی وجہ سے اس کا اپر سرکٹ بھی بریک ہو گیا۔ دن بھر کا کاروبار ہونے کے بعد یہ شیئر 206 روپے کی سطح پر بند ہوا۔ اس طرح پہلے دن کے کاروبار میں کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کار فی شیئر 9 روپے یعنی 4.75 فیصد کے منافع میں رہے۔اس کمپنی کا 55.08 کروڑ روپے کا آئی پی او 29 ستمبر سے یکم اکتوبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ اس آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی جانب سے شاندار رسپانس ملا تھا، جس کی وجہ سے یہ مجموعی طور پر 73.80 گنا سبسکرائب ہوا تھا۔ ان میں کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرس (کیو آئی بی) کے لیے مخصوص حصہ 59.77 گنا (ایکس اینکر) سبسکرائب ہوا تھا۔ اسی طرح نان انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز (این آئی آئی) کے مخصوص حصے میں 124.29 گنا سبسکرپشن آیا تھا۔ اس کے علاوہ ریٹیل انویسٹرز کے لیے مخصوص حصہ 60.15 گنا سبسکرائب ہوا تھا۔اس آئی پی او کے تحت 10 روپے فیس ویلیو والے کل 27.96 لاکھ نئے شیئر جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں تقریباً 44 کروڑ روپے کے 22.38 لاکھ نئے شیئر جاری ہوئے ہیں، جبکہ تقریباً 11 کروڑ روپے کے 5.58 لاکھ شیئر آفر فار سیل ونڈو کے ذریعے فروخت کیے گئے ہیں۔ آئی پی او میں نئے شیئروں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال کمپنی اپنے ایودھیا پروجیکٹ کی ترقی کے لیے گروپ اینٹیٹی اوریکا ڈیولپرز میں سرمایہ کاری کرنے، مارکیٹنگ کرنے، آئی پی او سے متعلق اخراجات کی بھرپائی کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے کرے گی۔بلیک اوپل کنسلٹنٹس کی مالی صورتحال کی بات کریں، تو کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کے پاس جمع کرائے گئے ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (آر ایچ پی) میں کیے گئے دعوے کے مطابق اس کی مالی پوزیشن مسلسل مضبوط بنی رہی ہے۔ مالی سال 24-2023 میں کمپنی کو 4.32 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا، جو اگلے مالی سال 25-2024 میں بڑھ کر 11.48 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ مالی سال 26-2025 میں کمپنی کا خالص منافع زبردست اضافے کے ساتھ 12.20 کروڑ روپے ہو گیا۔اس دوران کمپنی کی آمدنی میں بھی مسلسل اضافہ درج کیا گیا۔ مالی سال 24-2023 میں اسے 19.91 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل ہوئی، جو مالی سال 25-2024 میں بڑھ کر 33.04 کروڑ روپے اور 26-2025 میں چھلانگ لگا کر 42.34 کروڑ روپے کی سطح پر آ گئی۔ اس مدت کے دوران کمپنی پر واجب الادا قرض کے بوجھ میں زبردست اتار چڑھاو دیکھا گیا۔ مالی سال 24-2023 کے اختتام پر کمپنی پر 1.60 کروڑ روپے کے قرض کا بوجھ تھا، جو مالی سال 25-2024 میں گھٹ کر 20 لاکھ روپے کی سطح پر آ گیا۔ اس کے اگلے مالی سال 26-2025 کی بات کریں، تو اس مالی سال کے دوران کمپنی پر قرض کا بوجھ زبردست اضافے کے ساتھ 9.52 کروڑ روپے کی سطح پر آ گیا۔کمپنی کا ریزرو اور سرپلس بھی اس مدت میں مسلسل بڑھتا گیا۔ مالی سال 24-2023 کے اختتام پر کمپنی کا ریزرو اور سرپلس 80.96 کروڑ روپے کی سطح پر تھا، جو مالی سال 25-2024 میں بڑھ کر 195.77 کروڑ روپے اور 26-2025 میں 243.26 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس دوران کمپنی کی مجموعی مالیت (نیٹ ورتھ) میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 24-2023 میں یہ 8.93 کروڑ روپے کی سطح پر تھی، جو 25-2024 میں بڑھ کر 20.41 کروڑ روپے اور گزشتہ مالی سال 26-2025 میں 32.67 کروڑ روپے کی سطح پر آ گئی۔اسی طرح ای بی آئی ٹی ڈی اے (ارننگ بیفور انٹرسٹ، ٹیکسز، ڈیپریسی ایشنز اینڈ امورٹائزیشن) 24-2023 میں 6.09 کروڑ روپے کی سطح پر تھی، جو 25-2024 میں بڑھ کر 15.65 کروڑ روپے اور گزشتہ مالی سال 26-2025 میں 17.05 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande