
نئی دہلی، 7 اکتوبر (ہ س)۔
شمال مشرقی دہلی کے نیو سیماپوری علاقے کے ای بلاک میں بدھ کو ایک چار منزلہ عمارت اچانک منہدم ہو گئی۔ اس حادثے میں تین سالہ بچے سمیت مجموعی طور پر 7 افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچایا گیا۔
یہ حادثہ ای بلاک میں واقع مکان نمبر ای-401 میں پیش آیا۔ تقریباً 25 مربع گز کے پلاٹ پر تعمیر اس عمارت کے منہدم ہونے سے آس پاس کی دو عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔
اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور امدادی و بچاو¿ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ متاثرہ حصے سے اب تک 7 افراد کو بحفاظت باہر نکالا جا چکا ہے، جن میں تقریباً تین سال کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیجے جانے کی اطلاع ہے۔
پولیس اور دیگر ایجنسیوں کی ٹیمیں موقع پر راحت اور بچاو¿ کا کام انجام دے رہی ہیں۔ ملبے میں کسی اور شخص کے پھنسے ہونے کے خدشے کے پیش نظر علاقے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
فی الحال عمارت گرنے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ