رؤف ٹاپ سولر کو فروغ دینے کے لیے سالانہ اضافی بجلی پر بھی صارفین کو ملے گا فائدہ
پٹنہ، 7 اکتوبر(ہ س)۔ نیٹ میٹرنگ نظام کے تحت گھروں میں نصب سولر پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی پہلے گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اس کے بعد بچ جانے والی بجلی گرڈ میں چلی جاتی ہے، جس کا حساب ہر ماہ بجلی کے بل میں کیا جاتا ہے۔ اگر
رؤف ٹاپ سولر کو فروغ دینے کے لیے سالانہ اضافی بجلی پر بھی صارفین کو ملے گا فائدہ


پٹنہ، 7 اکتوبر(ہ س)۔ نیٹ میٹرنگ نظام کے تحت گھروں میں نصب سولر پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی پہلے گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اس کے بعد بچ جانے والی بجلی گرڈ میں چلی جاتی ہے، جس کا حساب ہر ماہ بجلی کے بل میں کیا جاتا ہے۔ اگر کسی ماہ سولر سے پیدا ہونے والی بجلی کھپت سے زیادہ ہو تو اضافی بجلی کا فائدہ آئندہ ماہ کے بل میں منتقل ہوجاتا ہے۔اس طرح صارفین کی اضافی شمسی بجلی کا کریڈٹ آئندہ مہینوں کی کھپت کے ساتھ ایڈجسٹ ہوتا رہتا ہے، لیکن مالی سال کے اختتام پر صارف کے کھاتے میں باقی بچنے والی اضافی بجلی کا کریڈٹ موجودہ نظام کے تحت ختم ہو جاتا ہے۔صارفین کو سال کے آخر میں بچ جانے والی اضافی شمسی بجلی کا بھی فائدہ پہنچانے اور بہار میں شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے مقصد سے محکمہ توانائی نے بہار الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن سے اس سلسلے میں ضروری انتظامات کرنے کی درخواست کی ہے۔تجویز کے مطابق مالی سال کے اختتام پر صارف کے کھاتے میں باقی بچنے والی اضافی بجلی محکمہ توانائی کی جانب سے خریدی جائے گی۔ اس سے صارفین کو اپنی اضافی پیدا کردہ شمسی بجلی کا اقتصادی فائدہ حاصل ہو سکے گا۔ ساتھ ہی گھروں پر رؤف ٹاپ سولر پلانٹ نصب کرنے کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ پہلے سے سولر پلانٹ نصب کرانے والے صارفین کو بھی اپنی اضافی بجلی کا مناسب فائدہ مل سکے گا۔اس اقدام سے ریاست میں شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ’’پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا‘‘ کے اہداف کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے۔اسی طرح ’’پی ایم کُسم یوجنا‘‘ کے تحت کسان بھی سولر پلانٹ نصب کرکے بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ ان سولر پلانٹس سے پیدا ہونے والی بجلی محکمہ توانائی کی جانب سے خریدی جا رہی ہے، جس سے کسانوں کو اپنی زمین پر سولر پلانٹ نصب کرکے بجلی فروخت کرنے اور آمدنی حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ اس کے ساتھ ریاست میں صاف اور قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔محکمہ توانائی کی جانب سے شمسی توانائی کو فروغ دینے کے لیے صارفین، کسانوں اور سولر پلانٹ نصب کرنے والی کمپنیوں کو ضروری تعاون فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سولر پلانٹ کی تنصیب سے لے کر اسے بجلی کے گرڈ سے جوڑنے اور متعلقہ کارروائیوں تک ضروری سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔محکمہ توانائی کا مقصد ہے کہ شمسی توانائی اختیار کرنے والے صارفین اور کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جائے اور بہار میں شمسی توانائی کے استعمال کو تیزی سے فروغ دیا جائے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande