
سرینگر 07 اکتوبر (ہ س): بدھ کے روز کلگام پولیس نے فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گرد معاونین کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ یہ کارروائی کلگام کے علاقے 'کھریوان چڈر' میں عمل میں لائی گئی۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ آپریشن مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ سامان میں دو پستول، تین میگزین، 9 ایم ایم کے 40 راؤنڈز اور تین دستی بم شامل ہیں۔عہدیدار نے گرفتار افراد کی شناخت تجمل حسین میر ، رحمت علی نائکو تحریم احمد بٹ منظور احمد بٹ اور کفایت احمد ڈار کے بطور کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir