ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی پہلوانوں کی شاندار کارکردگی، چھ تمغوں کے ساتھ بہترین نتائج رہے
نئی دہلی، 5 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستانی کشتی ٹیم نے جاپان کے آئیچی-ناگویا میں حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے 20ویں ایشیائی کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ تمغے جیتے۔ اس کھیل میں ہندوستان نے سونے کے دو، چاندی کے دو اور کانسے کے دو تم
Sports-Wrestling-India-Asian-Games-2026


نئی دہلی، 5 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستانی کشتی ٹیم نے جاپان کے آئیچی-ناگویا میں حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے 20ویں ایشیائی کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ تمغے جیتے۔ اس کھیل میں ہندوستان نے سونے کے دو، چاندی کے دو اور کانسے کے دو تمغے اپنے نام کیے۔

جاپان میں 30 ستمبر سے 3 اکتوبر تک منعقدہ کشتی کے مقابلوں میں یہ ایشیائی کھیلوں کی تاریخ میں ہندوستان کی اب تک کی دوسری بہترین کارکردگی ہے۔ ہندوستان نے اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ صرف 1962 کے ایشیائی کھیلوں میں کیا تھا، جب ہندوستانی پہلوانوں نے مجموعی طور پر 12 تمغے جیتے تھے۔ ہندوستان نے 18 میں سے 15 وزن کے زمروں میں پہلوان اتارے اور فری اسٹائل، گریکو رومن اور خواتین کی کشتی، تینوں زمروں میں تمغے حاصل کیے۔ہندوستانی پہلوانوں نے اس دوران اولمپک چیمپئن، موجودہ عالمی چیمپئن اور عالمی رینکنگ میں سرفہرست پہلوانوں کو بھی شکست دی۔

سجیت اور امن نے سونے کے تمغے جیتے

65 کلوگرام فری اسٹائل میں سجیت کلکل نے اپنے پہلے ایشیائی کھیل میں سونے کا تمغہ جیتا۔ عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود سجیت نے سیمی فائنل میں جاپان کے 2024 اولمپک کے سونے کے تمغہ فاتح کوٹارو کیوکا کو 3-3 کی برابری کے بعد معیار کی بنیاد پر شکست دی۔ فائنل میں انہوں نے تاجکستان کے عبدالمجید کودیئیف کو 9-10 سے ہرا کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ وہ 65 کلوگرام فری اسٹائل میں ایشیائی کھیلوں کا سونے کا تمغہ جیتنے والے تیسرے ہندوستانی پہلوان بن گئے۔

57 کلوگرام فری اسٹائل میں امن سہراوت نے بھی تاریخی سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ عالمی رینکنگ میں 32ویں نمبر پر موجود امن نے فائنل میں شمالی کوریا کے عالمی نمبر ایک اور 2025 کے عالمی چیمپئن چونگ سونگ ہان کو 7-11 سے شکست دی۔ اس وزن کے زمرے میں ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کا یہ پہلا سونے کا تمغہ ہے۔

نتیش اور انتم پنگھال نے جیتے چاندی کے تمغے

گریکو رومن کے 97 کلوگرام زمرے میں نتیش نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ وہ 64 سال بعد ایشیائی کھیلوں کے گریکو رومن فائنل میں پہنچنے والے دوسرے ہندوستانی پہلوان بنے۔ ان سے قبل 1962 میں ماروتی مانے نے 97 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ نتیش نے سیمی فائنل مقابلہ دو منٹ کے اندر0-9 سے جیتا تھا۔

خواتین کے 53 کلوگرام زمرے میں عالمی نمبر ایک انتم پنگھال نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ انہوں نے فائنل تک پہنچنے کے دوران عالمی رینکنگ میں پانچویں نمبر کی پہلوان کو شکست دی اور دو مقابلے بغیر کوئی پوائنٹ گنوائے جیت حاصل کی ۔ یہ 2023 میں جیتے گئے کانسے کے تمغے کے بعد ان کی کارکردگی میں بہتری ہے۔

سنیل اور دیپک نے جیتے کانسے کے تمغے

گریکو رومن کے 87 کلوگرام زمرے میں سنیل کمار نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ 2023 کے بعد مسلسل دوسری بار ایشیائی کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیت کر وہ مسلسل دو ایشیائی کھیلوں میں تمغہ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی گریکو رومن پہلوان بن گئے۔ انہوں نے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں دو منٹ کے اندر 0-9 سے کامیابی حاصل کی۔

فری اسٹائل کے 97 کلوگرام زمرے میں دیپک پونیا نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ نئے وزن کے زمرے میں اترنے والے دیپک سیمی فائنل میں 9-8 سے ہار گئے، لیکن کانسy کے تمغے کے مقابلے میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔ اس وزن کے زمرے میں یہ 60 سال بعد ہندوستان کا پہلا تمغہ ہے۔

تمغے سے محروم رہنے والے پہلوانوں نے بھی چھاپ چھوڑی

74 کلوگرام فری اسٹائل میں ساگر جگلان پانچویں نمبر پر رہے۔ طویل عرصے تک چوٹ کے باعث مقابلوں سے باہر رہنے کے بعد واپسی کرنے والے ساگر نے 2023 کے ایشیائی کھیلوں کے 65 کلوگرام چیمپئن اور 70 کلوگرام زمرے کے عالمی نمبر ایک تولگا تمور اوچیر اور 2024 کے اولمپک میں سونے کے تمغے کے فاتح رجبک سلام بیکووچ جمالوف کو شکست دی۔

62 کلوگرام میں مانسی اور 50 کلوگرام میں دیپانشی پانچویں نمبر پر رہیں اور دونوں تمغے سے صرف ایک مقابلہ دور رہ گئیں۔ دیپانشی کا یہ پہلا ایشین گیمز تھا۔ 57 کلوگرام میں ڈیبیو کرنے والی منیشا بھنوالہ ساتویں نمبر پر رہیں۔ انہیں 2024 کی اولمپک چیمپئن اور 2023 ایشیائی کھیلوں کے سونے کے تمغے کے فاتح اکاری فوجینامی نے 0-3 سے شکست دی۔

21ویں صدی میں ہندوستان کی بہترین کارکردگی

ہندوستان کے 2026 کے چھ تمغوں میں سونے کے دو، چاندی کے دو اور کانسے کے دو تمغے شامل ہیں۔ 1978 اور 2018 میں بھی ہندوستان نے سونے کے دو تمغے جیتے تھے، لیکن 1962 کے 12 تمغوں کے بعد 2026 میں چھ تمغوں کی کارکردگی ہندوستان کا دوسرا بہترین نتیجہ ہے۔ ہندوستان نے 1962، 1970، 1982، 2014 اور اب 2026 میں ایشیائی کھیلوں میں تینوں رنگ کے تمغے جیتے ہیں۔

اس مہم میں سجیت، ساگر، دیپانشی، منیشا، رجت روہال اور پریا ملک سمیت چھ پہلوانوں نے ڈیبیو کیا۔ ہندوستانی کشتی کی یہ شاندار کارکردگی ایشیا کے مضبوط پہلوانوں کے خلاف حاصل کی گئی، جبکہ کئی مقابلوں کا فیصلہ انتہائی معمولی فرق یا ٹائی بریک کے معیار کی بنیاد پر ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande