
جموں، 05 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع سانبہ کے وجے پور علاقے میں پیر کی شام جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق، جائیداد کے تنازعہ کے دوران ملزم نے متاثرہ شخص پر فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو علاج کے لیے منتقل کیا گیا، تاہم بعد میں اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ واردات میں استعمال ہونے والا ہتھیار متاثرہ شخص کا ہی تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر