اپنی بایوپک کو لے کر یوراج سنگھ نے کھولے کئی راز
ممبئی، 31 اکتوبر (ہ س): ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راو¿نڈر یوراج سنگھ نے اپنی طویل عرصے سے انتظار کی جانے والی بایوپک کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی ہیں۔ میدان پر اپنی شاندار کارکردگی سے شناخت بنانے والے یوراج نے بتایا کہ ان کی زندگی پر ب
اپنی بایوپک کو لے کر یوراج سنگھ نے کھولے کئی راز


ممبئی، 31 اکتوبر (ہ س): ۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راو¿نڈر یوراج سنگھ نے اپنی طویل عرصے سے انتظار کی جانے والی بایوپک کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی ہیں۔ میدان پر اپنی شاندار کارکردگی سے شناخت بنانے والے یوراج نے بتایا کہ ان کی زندگی پر بننے والی فلم کی اسکرپٹ پر گزشتہ چھ ماہ سے کام جاری ہے۔

کرکٹر یوراج نے امید ظاہر کی کہ آئندہ 9 سے 12 ماہ میں اسکرپٹ مکمل ہو جائے گی اور اگر سب کچھ طے شدہ منصوبے کے مطابق رہا تو اگلے سال فلم کی شوٹنگ شروع ہو سکتی ہے۔ اس بایوپک کو بھوشن کمار اور ’سچن: اے بلین ڈریمز‘ کے پروڈیوسر روی بھگچاندکا تیار کر رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں یوراج نے اپنے کرکٹ کیریئر، فٹنس اور کینسر سے جنگ کے دنوں کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ اپنی بیماری کے بارے میں بات کرنے سے ڈرتے تھے، کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ اس سے ان کا کرکٹ کیریئر ختم ہو سکتا ہے۔ تاہم بیماری کے خلاف جنگ جیت کر میدان میں واپسی کا ان کا سفر آج بہت سے لوگوں کے لیے ترغیب کا ذریعہ بن چکا ہے۔

یوراج نے ذہنی صحت کو بھی بے حد اہم قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں اپنی پریشانیاں خاندان اور دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کرنی چاہئیں۔ اپنے قریبی لوگوں سے بات چیت کرنے سے مشکل حالات کا سامنا کرنے کی طاقت ملتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یوراج سنگھ نے اپنے کرکٹ کیریئر میں کئی یادگار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ 2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف اسٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں چھ چھکے لگا کر انہوں نے تاریخ رقم کی تھی۔ اس کے بعد 2011 کے ورلڈ کپ میں بھی وہ ہندوستانی ٹیم کی فتح کے اہم ہیرو ثابت ہوئے تھے۔ اسی دوران کینسر جیسی سنگین بیماری سے ان کی جنگ نے ان کی زندگی کو ایک نیا موڑ دیا۔

اب ان کی بایوپک کے ذریعے ان کے کرکٹ کیریئر کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ان کی جدوجہد اور نجی زندگی کے کئی ایسے پہلوو¿ں کو بھی بڑے پردے پر دکھائے جانے کی امید ہے، جن سے لوگ اب تک واقف نہیں ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande