لاونی فنکار ایٹھا بائی کے کردار میں نظر آئیں گی شردھا کپور، فلم ’ایٹھا‘ کا ٹریلر جاری
ممبئی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ اداکارہ شردھا کپور اپنی آنے والی فلم ’ایٹھا‘ میں بالکل نئے انداز میں نظر آنے والی ہیں۔ میڈاک فلمز اور کٹھ پتلی کریئشنز نے فلم کا ٹریلر جاری کر دیا ہے، جس میں شردھا عظیم لاونی فنکارہ ایٹھا بائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ لکشمن
SHRADDHA-LAVANI-ARTIST-EETHA-BAI-TRAILER-EETHA-REL


ممبئی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ اداکارہ شردھا کپور اپنی آنے والی فلم ’ایٹھا‘ میں بالکل نئے انداز میں نظر آنے والی ہیں۔ میڈاک فلمز اور کٹھ پتلی کریئشنز نے فلم کا ٹریلر جاری کر دیا ہے، جس میں شردھا عظیم لاونی فنکارہ ایٹھا بائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

لکشمن اتیکر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک ایسی خاتون کی زندگی سے متاثر ہے، جنہوں نے سماجی پابندیوں اور مختلف چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنے فن کے دم پر ایک منفرد شناخت قائم کی۔ ٹریلر میں لاونی کی رنگا رنگ دنیا، موسیقی، رقص اور ایٹھا بائی کی جدوجہد کو مو¿ثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

فلم کے پروڈیوسر دنیش وجان کے مطابق، ایٹھا بائی کی کہانی صرف ایک فنکارہ کی کامیابی کی داستان نہیں، بلکہ ان خواتین کی ہمت، قربانی اور جدوجہد کو بھی سامنے لاتی ہے، جنہوں نے لاونی جیسی مالا مال فنکارانہ روایت کو زندہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ناظرین نے ہمیشہ لاونی کی پیشکشوں کو سراہا ہے، لیکن اس فن کو شناخت دلانے والی خواتین کی زندگی اور ان کی جدوجہد پر کم توجہ دی گئی ہے۔ فلم کے ذریعے ایسی ہی فنکاراو¿ں کی ان کہی کہانیوں کو بڑے پردے پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

شردھا کپور نے اپنے کردار کو ایک خاص تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایٹھا بائی کا فن، حوصلہ اور اپنی الگ شناخت بنانے کا جذبہ انہیں بہت متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کار لکشمن اتیکر کے ساتھ کام کرنے کو ایک دلچسپ تجربہ بتایا۔ وہیں ہدایت کار کا کہنا ہے کہ فلم ’چھاوا‘ کے بعد وہ ناظرین کو ایک بالکل مختلف دنیا سے روشناس کرانا چاہتے تھے۔ ان کے مطابق، ’ایٹھا‘ ایک ایسی فنکارہ کی کہانی ہے، جنہوں نے اپنے فن کے ذریعے خود کو ایک ورثے میں تبدیل کر دیا۔ فلم کی مشترکہ پروڈکشن دنیش وجان اور لکشمن اتیکر نے کی ہے۔ ’ایٹھا‘ 4 دسمبر 2026 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande