گیانیش کمار کو بھارت رتن دینے کے مطالبے سے یوسف پٹھان نے خود کو الگ کیا
نئی دہلی، 3 اکتوبر (ہ س):۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو بھارت رتن دینے کے مطالبے پر اٹھے تنازع کے درمیان بہرام پور کے رکن پارلیمنٹ یوسف پٹھان نے خود کو اس مطالبے سے الگ کر لیا ہے۔ پٹھان نے واضح کیا کہ انہوں نے گیانیش کمار کو بھارت رتن دینے کی
گیانیش کمار کو بھارت رتن دینے کے مطالبے سے یوسف پٹھان نے خود کو الگ کیا


نئی دہلی، 3 اکتوبر (ہ س):۔

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو بھارت رتن دینے کے مطالبے پر اٹھے تنازع کے درمیان بہرام پور کے رکن پارلیمنٹ یوسف پٹھان نے خود کو اس مطالبے سے الگ کر لیا ہے۔ پٹھان نے واضح کیا کہ انہوں نے گیانیش کمار کو بھارت رتن دینے کی سفارش کے لیے کوئی خط نہیں لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے نام سے ایسا کوئی خط سامنے آیا ہے تو اس کی کاپی عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے۔

دراصل نیشنلسٹ سٹیزنس پارٹی آف انڈیا (این سی پی آئی) کے قومی صدر جیوتی پرکاش چٹرجی نے 30 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ پارٹی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات اور انتخابی عمل کے انعقاد کا حوالہ دیتے ہوئے یہ مطالبہ کیا تھا۔

اس مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یوسف پٹھان نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ بنگال، مرشد آباد، بہرام پور اور ملک بھر میں لوگ اپنے ووٹ کے حق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایسے وقت میں وہ کسی ایوارڈ کی سفارش کیوں کریں گے؟ پٹھان نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے ایسا کوئی خط نہیں لکھا ہے۔ اگر کوئی خط موجود ہے تو اسے عوام کے سامنے لایا جانا چاہیے۔

پٹھان نے اپنے بیان میں خاص طور پر ووٹروں کے حق رائے دہی کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں لوگوں کی آواز اور ان کے ووٹ کے حق سے متعلق سوالات اہم ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یوسف پٹھان ترنمول کانگریس سے الگ ہوکر این سی پی آئی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ ایسے میں پارٹی اور ان کی رائے میں فرق واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande