مختار انصاری گینگ سے وابستہ ہسٹری شیٹر سدھیر سنگھ گرفتار، ایک سال سے تھا فرار
مئو، 03 اکتوبر (ہ س): اتر پردیش کے مئو ضلع میں چریاکوٹ تھانہ پولیس نے مختار انصاری گینگ کے ساتھی رہے ہسٹری شیٹر سدھیر سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق تقریباً ایک سال سے فرار ملزم کو جمعہ کو گرفتار کیا گیا۔ چریاکوٹ تھانہ انچارج وجے پرکاش موری
سدھیر سنگھ


مئو، 03 اکتوبر (ہ س): اتر پردیش کے مئو ضلع میں چریاکوٹ تھانہ پولیس نے مختار انصاری گینگ کے ساتھی رہے ہسٹری شیٹر سدھیر سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق تقریباً ایک سال سے فرار ملزم کو جمعہ کو گرفتار کیا گیا۔

چریاکوٹ تھانہ انچارج وجے پرکاش موریہ نے ہفتہ کو بتایا کہ پولیس ٹیم علاقے میں مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی جانچ کر رہی تھی۔ اسی دوران مخبر سے اطلاع ملی کہ الدے مئو کا رہنے والا ہسٹری شیٹر سدھیر سنگھ امیرہا پلیا موڑ کے قریب موجود ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے موقع پر گھیرا بندی کی اور ہسٹری شیٹر سدھیر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سدھیر سنگھ تقریباً ایک سال سے فرار تھا اور اس کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپہ ماری کی جا رہی تھی۔ پولیس ریکارڈ میں وہ ہسٹری شیٹر ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے خلاف مئو اور بلیا اضلاع میں لوٹ، چھین جھپٹ، دھمکی سمیت مختلف سنگین دفعات کے تحت 32 مقدمات درج ہیں۔

تھانہ انچارج نے بتایا کہ سدھیر سنگھ آئی ایس-191 گینگ کے سرغنہ رہے مختار انصاری کے گینگ کا ساتھی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت اس کے پاس سے ایک دیسی ساختہ پستول، کارتوس اور موبائل فون برآمد ہوا۔ برآمدگی کی بنیاد پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس افسر کے مطابق گرفتار ملزم سے اس کے خلاف درج مقدمات اور مجرمانہ سرگرمیوں کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس اس کے رابطوں اور سرگرمیوں سے متعلق پہلوؤں کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔ پوچھ گچھ میں سامنے آنے والے حقائق کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande