عابد حسین گولہ باری معاملے میں تین گرفتار، دو دیسی پستول اور تین زندہ کارتوس برآمد
مشرقی سنگھ بھوم، 3 اکتوبر (ہ س)۔ سیتارام ڈیرہ تھانہ علاقے کے خوشبو نگر، نیو بارہ دری میں یکم اکتوبر کی رات عابد حسین پر ہوئی فائرنگ کے معاملے میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت راج سنگھ کشیپ عرف کودو، محمد کیف عرف سملو
JH-THREE-ARRESTED-IN-FIRING


مشرقی سنگھ بھوم، 3 اکتوبر (ہ س)۔ سیتارام ڈیرہ تھانہ علاقے کے خوشبو نگر، نیو بارہ دری میں یکم اکتوبر کی رات عابد حسین پر ہوئی فائرنگ کے معاملے میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت راج سنگھ کشیپ عرف کودو، محمد کیف عرف سملو اور دشرتھ شکلا کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال کیے گئے دو دیسی پستول، تین زندہ کارتوس اور ہونڈا ایکٹیوا اسکوٹی برآمد کی ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ڈاکٹر احتشام وقاریب نے ہفتہ کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ یکم اکتوبر کی رات تقریباً 11 بج کر 15 منٹ پر سیتارام ڈیرہ تھانہ علاقے میں گولہ باری کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملتے ہی سٹی ایس پی للت مینا کی نگرانی میں تھانہ انچارج کی قیادت میں خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کیں اور گولی لگنے سے زخمی عابد حسین کو علاج کے لیے ایم جی ایم اسپتال بھیجا۔

پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ اسکوٹی سوار راج سنگھ کشیپ عرف کودو اور محمد کیف عرف سملو نے عابد حسین پر فائرنگ کی تھی۔ زخمی کے بیان کی بنیاد پر 2 اکتوبر کو سیتارام ڈیرہ تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس کے بعد دونوں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تحقیقات کے دوران واردات میں مبینہ طور پر مدد کرنے کے الزام میں دشرتھ شکلا کو بھی گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق، راج سنگھ کشیپ عرف کودو کے خلاف سوناری، سیتارام ڈیرہ، سدگوڑہ، گولموری، گھاٹ شیلا، گالوڈیہ، کدمہ، ایم جی ایم، آدتیہ پور اور آر آئی ٹی سمیت مختلف تھانہ علاقوں میں چوری، لوٹ مار، مارپیٹ، قتل کی کوشش اور آرمز ایکٹ سے متعلق کئی مقدمات درج ہیں۔ وہیں محمد کیف عرف سملو کے خلاف کدمہ، ساکچی سمیت دیگر تھانہ علاقوں میں لوٹ مار اور دیگر جرائم سے متعلق ایف آئی آر درج ہونے کی اطلاع پولیس نے دی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دشرتھ شکلا کے خلاف بھی گولموری، ساکچی اور سیتارام ڈیرہ سمیت مختلف تھانہ علاقوں میں مارپیٹ، قتل کی کوشش، آرمز ایکٹ اور بجلی ایکٹ سے متعلق مقدمات درج ہیں۔

چھاپہ مار ٹیم میں ساکچی تھانہ انچارج گوپال کرشن یادو، سیتارام ڈیرہ تھانے کے پولیس افسر اکشے کمار، آنند کمار مشرا، سورج پرساد، امت کمار، یوراج کمار، منورنجن کمار اور چاندنی کماری کے علاوہ مسلح دستے کے اہلکار شامل تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande