سی ای سی کے خلاف احتجاج کو لے کر چنئی میں انڈیا اتحاد کی میٹنگ، پہلی بار ٹی وی کے بھی شامل
چنئی، 03 اکتوبر (ہ س): ملک کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مجوزہ احتجاج کو لے کر چنئی میں ہفتہ کو اپوزیشن کے انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) کی جماعتوں کی مشاورتی میٹنگ ہوئی۔ چنئی واقع ستیہ بھون میں صبح تقریباً 11 بجے شروع ہوئ
تمل ناڈو


چنئی، 03 اکتوبر (ہ س): ملک کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مجوزہ احتجاج کو لے کر چنئی میں ہفتہ کو اپوزیشن کے انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) کی جماعتوں کی مشاورتی میٹنگ ہوئی۔ چنئی واقع ستیہ بھون میں صبح تقریباً 11 بجے شروع ہوئی اس میٹنگ میں تملگا ویٹری کژگم (ٹی وی کے) نے پہلی بار شرکت کی۔

میٹنگ میں تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے صدر مانکّم ٹیگور، وی سی کے صدر تھول. تھروماؤلَوَن، ایم ڈی ایم کے صدر وائیکو، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے ریاستی سکریٹری پی. شانموگم، ٹی وی کے رہنما آدَو ارجن اور مسلم لیگ کے نمائندے شامل ہوئے۔

میٹنگ میں مجوزہ احتجاجی پروگرام اور اس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن جماعتیں خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل کو لے کر الیکشن کمیشن پر سوال اٹھاتی رہی ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ اس عمل کے دوران بڑی تعداد میں ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کیے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل نیٹ سوالیہ پرچہ لیک کے معاملے پر دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کیا گیا تھا۔ اس کے بعد عام آدمی پارٹی، بھارتی طلبہ یونین، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا اور آل انڈیا اسٹوڈنٹس یونین سمیت مختلف تنظیموں نے یومِ گاندھی کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی میں احتجاج کی اپیل کی تھی۔ احتجاج کی کوشش کے دوران کئی افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

چنئی میں آج ہونے والی میٹنگ میں آئندہ کے پروگرام اور مختلف جماعتوں کے درمیان تال میل کو لے کر غور و خوض کیا گیا۔ میٹنگ میں ٹی وی کے کی پہلی شرکت کو ایک اہم سیاسی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande