وِقارآباد میں خانگی بس بے قابو ہوکر پلٹی، کئی مسافر زخمی
حیدرآباد ،03 اکتوبر(ہ س)۔ تلنگانہ کے وِقارآباد ضلع میں ہفتہ کواننت گری گھاٹ روڈ پرایک خانگی بس کے پلٹ جانے سے تین خواتین مسافروں کی موت ہوگئی ۔ جبکہ سات دیگرافراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بس میں سنگاریڈی ضلع کے پٹن چیروکے کیسارم گ
وِقارآباد میں خانگی  بس بے قابو ہوکر پلٹی، کئی مسافر زخمی


حیدرآباد ،03 اکتوبر(ہ س)۔

تلنگانہ کے وِقارآباد ضلع میں ہفتہ کواننت گری گھاٹ روڈ پرایک خانگی بس کے پلٹ جانے سے تین خواتین مسافروں کی موت ہوگئی ۔ جبکہ سات دیگرافراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بس میں سنگاریڈی ضلع کے پٹن چیروکے کیسارم گاؤں کے تقریباً 54 دیہاتی سوارتھے۔ یہ سبھی وِقارآباد ضلع کے دھارور منڈل کے چنتاکنٹا گاؤں میں ایک آخری رسومات میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ اننت گری گھاٹ روڈ پربس حادثے کا شکارہوگئی۔

حادثے میں شدید زخمی سات مسافروں کوعلاج کے لیے قریبی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیاہے، جبکہ تینوں خواتین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے حادثے کی جانچ شروع کردی ہے۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے. ریونت ریڈی نے حادثے پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کوبہترین طبی سہولت فراہم کرنے اورمتاثرین کوفوری امداد پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

وِقارآباد کی ایس پی اسنیہامہرا نے جائے حادثہ کامعائنہ کیا اورزخمیوں کوفوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande