ماں کی دو بچوں کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگاکر خود کشی
ماں کی دو بچوں کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگاکر خود کشیحیدرآباد، 03 اکتوبر(ہ س)۔ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے پُدورمنڈل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں خاندانی تنازعہ کے بعد ایک خاتون نے پراپنے دو بچوں کے ساتھ زرعی کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ متو
ماں کی  دو بچوں کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگاکر خود کشی


ماں کی دو بچوں کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگاکر خود کشیحیدرآباد، 03 اکتوبر(ہ س)۔

تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے پُدورمنڈل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں خاندانی تنازعہ کے بعد ایک خاتون نے پراپنے دو بچوں کے ساتھ زرعی کنویں میں چھلانگ لگا دی۔

متوفیہ کی شناخت 30 سالہ ممتا کے طور پرہوئی ہے، جو متوگوڈہ کی رہنے والی بتائی جاتی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج صبح ممتا کا اپنے شوہر راجو کے ساتھ کسی معاملے پر جھگڑا ہواتھا۔ جھگڑے کے بعد ممتا مبینہ طورپراپنی 8 سالہ بیٹی جن سری اور4 سالہ بیٹے ساکیت کوساتھ لے کرگھرسے نکل گئی اور سومنورتی ہیملٹ میں واقع ایک زرعی کنویں کے پاس پہنچی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اورمقامی افراد نے تلاش شروع کی۔ پولیس کے مطابق ممتا اور جن سری کی لاشیں کنویں سے برآمد کرلی گئی ہیں، جبکہ ساکیت کی تلاش جاری تھی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام خاندانی تنازعہ اورواقعے سے قبل پیش آنے والے حالات کے بارے میں اہل خانہ اور مقامی افراد سے معلومات حاصل کررہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande