
حیدرآباد میں غیر قانونی قیام پزیرغیر ملکیوں کے خلاف کارروائی تیزحیدرآباد، 03 اکتوبر(ہ س)۔ حیدرآباد پولیس نے بھارت میں مقررہ مدت سے زائد قیام کرنے یاویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 49 غیرملکی شہریوں کی نشاندہی کی ہے۔ پولیس کے مطابق ان میں سے بعض افراد مبینہ طورپرمنشیات سے متعلق جرائم، جعلی کرنسی اورجسم فروشی سمیت غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ حیدرآباد سٹی پولیس کی اسپیشل برانچ نے 31 اگست کو فارنرزریجنل رجسٹریشن آفس (ایف آرآراو) اور مقامی پولیس ٹیموں کے ساتھ مل کر خصوصی سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ اس کارروائی کا مقصد ایسے غیر ملکی شہریوں کی شناخت کرنا تھا جن کے ویزوں کی مدت ختم ہوچکی ہے اور ان کے دستاویزات کی جانچ کرنا تھا۔
حیدرآباد سٹی پولیس کی اسپیشل برانچ نے 31 اگست کو فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس (ایف آرآراو) اورمقامی پولیس ٹیموں کے ساتھ مل کرخصوصی سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ اس کارروائی کا مقصد ایسے غیر ملکی شہریوں کی شناخت کرنا تھا جن کے ویزوں کی مدت ختم ہوچکی ہے اور ان کے دستاویزات کی جانچ کرنا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ راجندر نگر میں منشیات کے ٹیسٹ کے دوران جنوبی سوڈان کے تین شہریوں میں کینابس کے استعمال کی تصدیق ہوئی۔ یہ تینوں اسٹوڈنٹ ویزا پربھارت آئے تھے،تاہم مبینہ طورپرویزا کی مقررہ مدت ختم ہونے کے باوجود یہاں قیام کرتے رہے۔ پولیس کے مطابق ان کا مبینہ غیرقانونی قیام بالترتیب 2018، 2023 اور2025 سے جاری تھا۔
پولیس کوکچھ غیرملکی شہریوں کے مبینہ طورپرجعلی کرنسی سے متعلق سرگرمیوں اوردھوکہ دہی میں ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔
ایک اور معاملے میں پولیس نے بتایا کہ کچھ افراد اسٹوڈنٹ ویزا پر بھارت آئے تھے اور ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ہاسپٹلوں میں زیرعلاج غیرملکی مریضوں کے لیے مترجم کے طورپرکام کرتے رہے۔ پولیس کے مطابق، وہ اپنی خدمات کے عوض فیس وصول کرتے تھے اور بعض معاملات میں ہاسپٹل کے بل کا تقریباً 15فیصد کمیشن بھی حاصل کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق ایک کینیا کی خاتون جو سیاحتی ویزا پر بھارت آئی تھی،مبینہ طورپرجسم فروشی کی سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی۔علاقہ وار کارروائی میں ٹولی چوکی میں سب سے زیادہ 30 غیر ملکی شہریوں کی نشاندہی ہوئی، جبکہ لنگر حوض اور مہدی پٹنم میں بالترتیب 6، 6 افراد سامنے آئے۔
حیدرآباد پولیس نے مکان مالکان، ہوٹلوں اور دیگر رہائشی سہولت فراہم کرنے والوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ غیر ملکی شہریوں کو رہائش فراہم کرنے سے قبل ان کے پاسپورٹ اورویزا کی جانچ کریں اورضابطے کے مطابق ضروری معلومات متعلقہ حکام کو فراہم کریں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق