
ممبئی، 29 اکتوبر (ہ س): ہدایت کار پریہ درشن اپنی اگلی فلم میں ایک بار پھر اداکار اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔ اس فلم میں مرکزی اداکارہ کے طور پر بھومی پیڈنیکر کا نام سامنے آیا ہے۔ فلم کا نام ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پریہ درشن نے بھی بھومی پیڈنیکر کو فلم میں شامل کرنے کی تصدیق کی ہے۔
اکشے کمار اور بھومی پیڈنیکر اس سے پہلے 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ اور 2022 کی فلم ’رکشا بندھن‘ میں ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں۔ اس طرح تقریباً نو سال کے دوران یہ دونوں کی تیسری مشترکہ فلم ہوگی۔
یہ پریہ درشن کے ہدایت کاری کے کیریئر کی 99ویں فلم ہوگی، جسے رمیش تورانی پروڈیوس کر رہے ہیں۔ 1970 کی دہائی کے پس منظر پر مبنی اس کامیڈی فلم میں اکشے کمار ایک نئے انداز میں نظر آئیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کا کردار نرالے اور سنکی مزاج کا ہوگا۔
فلم میں انو کپور اور راج پال یادو کے بھی شامل ہونے کی خبریں ہیں، تاہم ان کے کرداروں کے بارے میں ابھی تفصیلی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
فلم کی شوٹنگ نومبر کے آخری ہفتے میں شروع ہونے کی خبر ہے۔ اس کی تقریباً تین ماہ کی شوٹنگ راجستھان کے جنگلات، بھوپال اور ممبئی میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پریہ درشن اور اکشے کمار کی جوڑی اس سے پہلے بھی کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکی ہے۔ اس سال بھی دونوں فلموں ’بھوت بنگلہ‘ اور ’حیوان‘ کے ذریعے ایک ساتھ آئے ہیں۔ اب ان کی اگلی فلم کو لے کر شائقین میں تجسس بڑھ گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی