فلم ’کنگ‘ میں ایکشن کے ساتھ شاہ رخ خان کا رومانوی انداز بھی نظر آئے گا، نیا پوسٹر جاری
ممبئی، 27 اکتوبر (ہ س)۔ شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ’کنگ‘ میں ایک بار پھر ایکشن اور رومانس کا منفرد امتزاج پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اداکار نے فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا ہے، جس میں ان کا انداز خاصا دبنگ نظر آ رہا ہے۔ ہاتھ میں بندوق اور منہ میں گلا
کنگ


ممبئی، 27 اکتوبر (ہ س)۔ شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ’کنگ‘ میں ایک بار پھر ایکشن اور رومانس کا منفرد امتزاج پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اداکار نے فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا ہے، جس میں ان کا انداز خاصا دبنگ نظر آ رہا ہے۔ ہاتھ میں بندوق اور منہ میں گلاب دبائے شاہ رخ خان کے چہرے پر غصہ اور آنکھوں میں شدت نمایاں ہے۔ ان کا یہ روپ ایک طرف فلم میں بھرپور ایکشن کی جھلک دکھاتا ہے، تو دوسری جانب ان کے رومانوی انداز کی بھی یاد دلاتا ہے۔

پوسٹر میں شاہ رخ سفید بالوں اور داڑھی کے ساتھ ایک کھردرے اور ناہموار حلیے میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا یہ روپ ان کے سابقہ رومانوی کرداروں سے خاصا مختلف ہے۔ پوسٹر کے ساتھ اداکار نے لکھا، ’’آج پھر یاد آیا... قاتل نہیں... عاشق ہوں...۔‘‘

اس مکالمے سے فلم میں ان کے کردار کے دو مختلف پہلوؤں کی جھلک ملتی ہے۔ شاہ رخ اس سے پہلے ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ جیسی فلموں میں اپنے ایکشن اوتار سے ناظرین کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔ اب ’کنگ‘ میں ان کے نئے انداز کو لے کر مداحوں کا تجسس بڑھ گیا ہے۔

ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی فلم ’کنگ‘ کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔ اس ایکشن تھرلر فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ سہانا خان، دیپیکا پدوکون، ابھیشیک بچن اور رانی مکھرجی بھی نظر آئیں گے۔

فلم کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ’کنگ‘ 24 دسمبر 2026 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande