رنبیر کپور اور سائی پلوی کی ’کون بنے گا کروڑ پتی 18‘ میں انٹری، پرومو میں دکھائی دی مستی
ممبئی، 27 اکتوبر (ہ س)۔ نتیش تیواری کی آنے والی فلم ’رامائن‘ کی ریلیز سے پہلے رنبیر کپور اور سائی پلوی اس کی تشہیر میں مصروف ہو گئے ہیں۔ فلم میں بھگوان رام اور ماتا سیتا کے کردار ادا کرنے والے دونوں فنکار جلد ہی امیتابھ بچن کے مقبول کوئز شو ’کون بن
رنبیرسنگھ


ممبئی، 27 اکتوبر (ہ س)۔ نتیش تیواری کی آنے والی فلم ’رامائن‘ کی ریلیز سے پہلے رنبیر کپور اور سائی پلوی اس کی تشہیر میں مصروف ہو گئے ہیں۔ فلم میں بھگوان رام اور ماتا سیتا کے کردار ادا کرنے والے دونوں فنکار جلد ہی امیتابھ بچن کے مقبول کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی 18‘ میں نظر آئیں گے۔

شو کے پروڈیوسرز نے اس خصوصی قسط کا پرومو جاری کیا ہے، جس میں رنبیر کپور اور سائی پلوی، امیتابھ بچن کے ساتھ بات چیت اور ہنسی مذاق کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ پرومو میں امیتابھ بچن، سائی پلوی سے ان کی ڈاکٹر بننے کی تعلیم اور اداکاری کی دنیا میں آنے کے فیصلے کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔

اس پر اداکارہ کہتی ہیں کہ شاید ان کی قسمت میں اداکارہ بننا ہی لکھا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’بھگوان نے ایسا ہی لکھا تھا۔ میری قسمت میں اداکاری کرنا ہی لکھا تھا۔‘‘ سائی پلوی کے جواب پر ناظرین تالیاں بجانے لگتے ہیں۔ اسی دوران رنبیر کپور بھی مزاحیہ انداز میں گفتگو میں شامل ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ بھگوان کا نسخہ تھا کہ سائی کو اداکاری ہی کرنی ہے۔ ان کے اس جواب سے شو کا ماحول خوشگوار ہو جاتا ہے۔

’رامائن‘ کے فنکاروں کی موجودگی والی اس خصوصی قسط کو 29 اور 30 اکتوبر کو نشر کیا جائے گا۔ فلم میں رنبیر کپور اور سائی پلوی کے علاوہ یش، سنی دیول، روی دوبے، راکُل پریت سنگھ، ارون گوول اور لارا دتہ سمیت کئی فنکار نظر آئیں گے۔

نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 5 نومبر 2026 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کو لے کر ناظرین میں پہلے ہی کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande