
ممبئی، 26 اکتوبر (ہ س)۔ باکس آفس پر رجنی کانت کی فلم ’جیلر 2‘ کا دبدبہ دوسرے ہفتے بھی برقرار ہے۔ وہیں آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کی اداکاری والی فلم ’اڑتا تیر‘ کو کمائی کے معاملے میں جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔ ریلیز کے پہلے تین دنوں میں فلم نے 19.45 کروڑ روپے کا نیٹ کاروبار کیا ہے۔ دوسری جانب، یامی گوتم کی فلم ’نئی نویلی‘ اور راج کمار راؤ و وامیکا گبی کی فلم ’پرہار‘ کی کمائی میں بھی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔
ساکنلک کے اعداد و شمار کے مطابق، ’جیلر 2‘ نے ریلیز کے 11ویں دن، یعنی دوسرے اتوار کو، بھارت میں 25.70 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ اس سے ایک دن پہلے فلم نے 24.15 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی فلم کا گھریلو نیٹ کلیکشن 398.70 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ بیرونِ ملک 11ویں دن 10 کروڑ روپے کی کمائی کے بعد اس کا مجموعی غیر ملکی کاروبار 243.50 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ فلم کی دنیا بھر میں مجموعی آمدنی 710.35 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
آیوشمان کھرانہ کی فلم ’اڑتا تیر‘ نے تیسرے دن 8.10 کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کیا۔ ابتدائی دو دنوں میں 11.35 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ فلم کا گھریلو نیٹ کاروبار 19.45 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ بیرونِ ملک فلم اب تک 4.50 کروڑ روپے کا کاروبارکر چکی ہے، جبکہ اس کی دنیا بھر میں مجموعی کمائی 27.58 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
دوسری جانب، فلم ’نئی نویلی‘ نے ریلیز کے 10ویں دن 95 لاکھ روپے کا کاروبار کیا۔ اس کے ساتھ فلم کا گھریلو نیٹ کلیکشن 24.60 کروڑ روپے اور دنیا بھر میں مجموعی کاروبار 32.31 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔
راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی فلم ’پرہار‘ نے ریلیز کے 10ویں دن 1.20 کروڑ روپے کمائے۔ اس فلم کا گھریلو نیٹ کلیکشن 20.10 کروڑ روپے، جبکہ دنیا بھر میں مجموعی کاروبار 26.78 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی