پربھاس کے یوم پیدائش پرفلم میکرز کا سرپرائز، ’کلکی 2898 اے ڈی 2‘ میں بھیرو کی واپسی
ممبئی، 23 اکتوبر (ہ س)۔ اداکار پربھاس کے یوم پیدائش کے موقع پر فلم ’کلکی 2898 اے ڈی 2‘ کے فلم میکرز نے ان کے مداحوں کو ایک خاص تحفہ دیا ہے۔ فلم کے سیٹ سے ایک ویڈیو جاری کیا گیا ہے، جس میں پربھاس ایک بار پھر بھیرو کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ اس جھل
BHAIRAVA-RETURNS-KALKI-2898-AD-2


ممبئی، 23 اکتوبر (ہ س)۔ اداکار پربھاس کے یوم پیدائش کے موقع پر فلم ’کلکی 2898 اے ڈی 2‘ کے فلم میکرز نے ان کے مداحوں کو ایک خاص تحفہ دیا ہے۔ فلم کے سیٹ سے ایک ویڈیو جاری کیا گیا ہے، جس میں پربھاس ایک بار پھر بھیرو کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔

اس جھلک نے فلم کے سیکوئل کے حوالے سے فلم شائقین کی دلچسپی بڑھا دی ہے۔ فلم میکرز نے پربھاس کو یوم پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے انہیں ہندوستانی سنیما کا سپر ہیرو اور ہر نسل کا پسندیدہ ستارہ قرار دیا۔

جاری کردہ ویڈیو میں پربھاس فلم کے سیٹ پر نظر آ رہے ہیں، جہاں ہدایت کار ناگ اشون انہیں ایک منظر کے لیے ہدایات دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ پردے کے پیچھے کی یہ جھلک فلم کی شوٹنگ کی ایک مختصر تصویر پیش کرتی ہے۔ ’کلکی 2898 اے ڈی‘ میں بھیرو کے کردار میں پربھاس کے انداز، ایکشن اورسویگ کو شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔ ایسے میں ان کے اس کردار کی واپسی نے فلم کے سیکوئل سے متعلق مداحوں کی توقعات بڑھا دی ہیں۔ تاہم، فلم کی کہانی اور اس سے متعلق دیگر تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی گئی ہیں۔

ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’کلکی 2898 اے ڈی‘ سال 2024 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں پربھاس کے ساتھ امیتابھ بچن، کمل ہاسن اور دیشا پٹانی نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ ہندوستانی اساطیری داستانوں اور مستقبل کی ایک تصوراتی دنیا کو یکجا کرنے والی اس فلم کوشائقین کی جانب سے اچھا ردعمل ملا تھا۔ فلم نے اس سال دو قومی فلم ایوارڈ بھی اپنے نام کیے۔ اب مداحوں کو اس کے اگلے پارٹ کا انتظار ہے، جس میں پربھاس ایک بار پھر بھیرو کے کردار میں نظر آئیں گے۔

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande