آدیناتھ کوٹھارے کی ہدایت کاری میں بنے گی پراجکتا مالی کی فلم ’گوری‘
ممبئی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ قومی ایوارڈ یافتہ فلم ’پانی‘ کے ہدایت کار آدیناتھ ایم کوٹھارے اپنی دوسری فیچر فلم ’گوری‘ کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔ این ایچ اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی اس مراٹھی فلم میں اداکارہ پراجکتا مالی مرکزی کردار ادا کریں گی۔ دسہرے کے
PRAJAKTA-MALI-GAURI-DIRECTED-ADINATH-KOTHARE


ممبئی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ قومی ایوارڈ یافتہ فلم ’پانی‘ کے ہدایت کار آدیناتھ ایم کوٹھارے اپنی دوسری فیچر فلم ’گوری‘ کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔ این ایچ اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی اس مراٹھی فلم میں اداکارہ پراجکتا مالی مرکزی کردار ادا کریں گی۔

دسہرے کے موقع پر فلم کا اعلان کیا گیا۔ خواتین پر مرکوز اس فلم میں خواتین کی جدوجہد، سماجی ناانصافی اور انصاف کے حصول کی لڑائی کو پیش کیا جائے گا۔ فلم میں یہ بھی دکھایا جائے گا کہ کس طرح ایک خاتون دوسری خاتون کا ساتھ دے کر اسے انصاف دلانے میں مدد کرسکتی ہے۔ فلم کے پوسٹر میں پراجکتا مالی ’گوری‘ کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔

آدیناتھ کوٹھارے نے کہا کہ ان کے لیے ایمانداری اور حساسیت کے ساتھ کہانیاں بیان کرنا اہم ہے۔ ’گوری‘ کے ذریعے وہ مراٹھی سنیما میں ایک نئے موضوع کو مختلف زاویے سے پیش کرنا چاہتے ہیں۔

پراجکتا مالی نے اسے ایک خاص اتفاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم ’پھولونتی‘ نوراتری کے دوران نویں دن ریلیز ہوئی تھی اور اب دسہرے پر ’گوری‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فلم خواتین کو ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے اور حوصلے کے ساتھ اپنے فیصلے کرنے کی ترغیب دے گی۔

فلم کے پروڈیوسر شریانس ہیراوت نے کہا کہ این ایچ اسٹوڈیوز مراٹھی سنیما میں نئی اور معیاری کہانیوں کو فروغ دینے کے لیے پابند عہد ہے۔ ان کے مطابق ’گوری‘ اسی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ فلم کے دیگر اداکاروں اور ریلیز کی تاریخ سے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande