قومی اردو کونسل کے صدر دفتر میں’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کے تحت دو خاص سرگرمیوں کا اہتمام
نئی دہلی،02اکتوبر (ہ س )۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے صدر دفتر میں ’سوچھتا ہی سیوا‘(17 ستمبر تا 17 اکتوبر، 2026 )مہم کے تحت دو خاص سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے کی پہلی سرگرمی 1 اکتوبر 2026 کی شام تین بجے ’ ایک دن ایک گھنٹ
قومی اردو کونسل کے صدر دفتر میں’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کے تحت دو خاص سرگرمیوں کا اہتمام


نئی دہلی،02اکتوبر (ہ س )۔

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے صدر دفتر میں ’سوچھتا ہی سیوا‘(17 ستمبر تا 17 اکتوبر، 2026 )مہم کے تحت دو خاص سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے کی پہلی سرگرمی 1 اکتوبر 2026 کی شام تین بجے ’ ایک دن ایک گھنٹہ ایک ساتھ‘ نعرے کے تحت قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر کی موجودگی میں تمام اراکین کے ذریعے صدر دفتر کے احاطے کی صفائی کی صورت میں عمل پذیر ہوئی۔ دوسری سرگرمی آج بتاریخ 2اکتوبر صبح 10 بجے ’سوچھ بھارت دیوس‘ کے جشن کی شکل میں عمل میں آئی، جس میں صفائی سے متعلق حکومت ہند کے حلف نامے کو پڑھا گیا اور اس کو عملی طور پر برتنے کا عہد بھی کیا گیا۔ اس موقعے پر ادارے کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے صاف ستھرے اور صحت مند ہندوستان سے متعلق عظیم رہنما مہاتما گاندھی کے خیالات پر روشنی ڈالی ۔ انھوں نے صفائی مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے ساتھ دوسروں کو بھی شریک کرنے کی ترغیب دی۔ اس موقعے پر قومی اردو کونسل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹرز، افسران اور دیگر اراکین موجود رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande