
نئی دہلی، 2 اکتوبر (ہ س)۔
عام آدمی پارٹی نے جمعہ کو دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے خصوصی اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ آپ کے سینئر رہنما اور ایم سی ڈی میں قائد حزب اختلاف انکوش نارنگ نے الزام عائد کیا کہ اجلاس اچانک اس لیے بلایا گیا تاکہ پارٹی کے کونسلر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں شرکت نہ کر سکیں۔
انکوش نارنگ نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی جنتر منتر پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسی دوران ایم سی ڈی کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا، جسے انہوں نے ایک سیاسی اقدام قرار دیا۔
انہوں نے دہلی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایم سی ڈی میں سیاست کرنے کے بجائے دہلی کی صفائی، کچرے، پانی جمع ہونے، آلودگی اور شہری سہولیات سے متعلق مسائل پر جواب دینا چاہیے۔
انکوش نارنگ نے دعویٰ کیا کہ جنتر منتر جانے والے نوجوانوں اور مظاہرین کو مختلف مقامات پر روکا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بعض لوگوں کو احتجاج میں شامل نہ ہونے کی وارننگ بھی دی گئی۔
انہوں نے دہلی کی امن و امان کی صورت حال پر بھی پولیس سے سوال کیا اور الزام عائد کیا کہ جرائم کے خلاف مو¿ثر کارروائی کرنے کے بجائے پ±رامن احتجاج میں شامل ہونے والے نوجوانوں کو روکا جا رہا ہے۔
نارنگ نے الزام لگایا کہ ایم سی ڈی دہلی کے بنیادی مسائل پر خاطر خواہ توجہ نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور گلیوں میں کچرا، پانی جمع ہونے اور دیگر شہری مسائل بدستور موجود ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بارش کے دوران دہلی کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورت حال پیدا ہوئی اور بی جے پی کو ان مسائل پر جواب دینا چاہیے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ایم سی ڈی کے خصوصی اجلاس میں بی جے پی کے صرف چند کونسلر ہی موجود تھے اور اجلاس سے عوام کے مفاد میں کوئی بامعنی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ