اجین کی قدیم مسجد کاجزوی حصہ منہدم کیا جانا انتہائی افسوسناک
نئی دہلی ،02اکتوبر (ہ س )۔ شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد صاحب نے جمعہ سے قبل خطاب میںمسلمانوں سے اپیل کی کہ استقامت کے ساتھ دینی فرائض کو ادا کریں ،دین پہلے ہے اور دنیا بعد میں ہے اس کا عملی مظاہرہ کریں ۔
اجین کی قدیم مسجد کاجزوی حصہ منہدم کیا جانا انتہائی افسوسناک


نئی دہلی ،02اکتوبر (ہ س )۔

شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد صاحب نے جمعہ سے قبل خطاب میںمسلمانوں سے اپیل کی کہ استقامت کے ساتھ دینی فرائض کو ادا کریں ،دین پہلے ہے اور دنیا بعد میں ہے اس کا عملی مظاہرہ کریں ۔

انہوں نے اجین کی تقریبا 600 سالہ قدیم تاریخی مسجد کے ایک حصے کے انہدام پر شدید غم کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ یہ سب سیاسی کھیل ہے جو نفرت پر مبنی ہے اگر مدھےہ پردیش انتظامیہ چاہتی تو قدیم تاریخی مسجد کو بچا کر بھی روڈ میں توسیع کی جا سکتی تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا سیکیورٹی دستوں کے ساتھ بلڈوزر موقع پر پہنچ چکے تھے اگر مسجد کمیٹی کی انتظامیہ کے ساتھ گفت و شنید نہ ہوتی تو پوری مسجد کو شدید نقصان پہنچ سکتا تھا ۔ مفتی مکرم احمد نے کہا ہم اس انہدامی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مدھےہ پردیش حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کمیٹی سے جو وعدے کیے گئے ہیں انہیں جلد از جلد پورا کیا جائے اور مسجد کے منہدم حصے کو دوبارہ بنانے کا وعدہ جلد از جلد پورا کیا جائے ۔ مفتی مکرم نے کہا سنبھل میں تشدد کے معاملے میں غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے مسلم نوجوان ملا افروز کو سپریم کورٹ نے قومی سلامتی ایکٹ سے بری کر دیا اور این یس اے کو کالعدم کر کے یو پی حکومت پر جرمانہ عائد کر دیا مفتی مکرم احمد نے کہا کہ یہ انصاف کی جیت ہے اور ظلم کی شکست ہے اگر ہر مقدمے میں عدالت کا یہی رویہ ہو تو بہت اچھی بات ہے ۔

مفتی مکرم نے غزہ کے معصوم بچوں اور بے گھر اور بے سہارا فلسطینیوں کو امدادی وراحتی سامان پہنچائے جانے کی اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی۔ غزہ ملبے کا ڈھیر ہے اور جو پناہ گزیں خیمے ہیں وہ ناقابل استعمال ہےں ۔ سردی کا موسم قریب ہے صہیونی حملوں کو بند کرایا جائے اور حسب ضرورت راحتی و امدادی سامان مہیا کرایا جائے انہوں نے اسرائیلیوں کی مسجد اقصی میں مداخلت کی شدید مذمت کی ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande