
وزیر اعظم نریندر مودی نے 4 اکتوبر 2020 کو ہماچل پردیش کے روہتانگ میں تقریباً 10 ہزار فٹ کی بلندی پر تعمیر کی گئی اٹل سرنگ کا افتتاح کیا تھا۔ یہ سرنگ منالی کو لاہول-اسپیتی وادی سے جوڑتی ہے اور حکمت عملی کے لحاظ سے اہم منالی-لیہ شاہراہ کا ایک اہم حصہ ہے۔
تقریباً 9.02 کلومیٹر طویل اٹل سرنگ کی تعمیر سے منالی اور لیہ کے درمیان فاصلہ تقریباً 46 کلومیٹر کم ہو گیا، جبکہ سفر میں لگنے والا وقت بھی کافی گھٹ گیا۔ اس سے لاہول-اسپیتی علاقے کے لوگوں کو سال بھر بہتر سڑک رابطہ فراہم ہونے کی امید مضبوط ہوئی۔
اس سرنگ کا نام سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھا گیا تھا۔ اسے روہتانگ درے کے نیچے تعمیر کیا گیا، جس سے شدید برف باری کے دوران سردیوں میں طویل عرصے تک ملک کے دیگر حصوں سے کٹے رہنے والے لاہول علاقے کو بہتر آمدورفت کی سہولت حاصل ہوئی۔
دیگر اہم واقعات
1735 – فرانس اور چھٹے کیرولین شہنشاہ کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔
1831 – برطانیہ نے میسور (اب میسورو) پر قبضہ کیا۔
1866 – اٹلی اور آسٹریا کے درمیان ویانا معاہدے پر دستخط ہوئے، جس کے تحت آسٹریا نے وینس ریاست اٹلی کے حوالے کر دی۔
1923– ہندوستان کی پہلی خاتون گریجویٹ اور پہلی خاتون فزیشن کادمبنی گانگولی کا انتقال ہوا۔
1932 – عراق برطانیہ سے آزاد ہوا۔
1952 – برطانیہ نے اپنی پہلی جوہری آزمائش کی ، جسے ’ہریکین‘ کا نام دیا گیا۔
1977 – سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا۔
1978 – کلکتہ (اب کولکاتا) میں ہندوستان اور دنیا کے دوسرے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی پیدائش ہوئی۔
1984 – ہندوستان کی سب سے طویل فاصلہطے کرنے والی ٹرین ہمساگر ایکسپریس کنیا کماری سے جموں توی کے لیے روانہ ہوئی۔
1992 – گیت سیٹھی نے عالمی پیشہ ور بلیئرڈ چیمپئن شپ جیتی۔
1994 – ہندوستان نے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لیے باضابطہ دعویٰ پیش کیا۔
1995 – چین اور انگلینڈ کے درمیان ہانگ کانگ کی آسان منتقلی پر اتفاق ہوا۔
1996 – پاکستان کے 16 سالہ بلے باز شاہد آفریدی نے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 37 گیندوں پر سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
2003 – پاکستان نے حتف-III میزائل کا تجربہ کیا۔
2006 – جنوبی کوریا کے بان کی مون اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔
2008 – ٹاٹا موٹرس کے چیئرمین رتن ٹاٹا نے سنگور سے نینو کار منصوبہ دوسری جگہ منتقل کرنے کا اعلان کیا۔
2013 – اٹلی کے جزیرے لامپیدوسا کے قریب ایک کشتی ڈوبنے سے تقریباً 134 افراد ہلاک ہوئے۔
2021 – اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے مظاہرے کے دوران تشدد بھڑک اٹھا، جس میں آٹھ افراد کی موت ہوئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد