کرن جوہر نے ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر: آفٹر ڈارک‘ فلم کا اعلان کیا
ممبئی، 19 اکتوبر (ہ س)۔ فلم ساز کرن جوہر کی مشہور فلمی فرنچائز ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کی تیسری قسط کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس بار کہانی بڑے پردے کے بجائے ویب سیریز کی شکل میں ناظرین کے سامنے پیش کی جائے گی۔ دھرما پروڈکشنز کی اس سیریز کا نام ’
کرن جوہر نے ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر: آفٹر ڈارک‘ کا اعلان کر دیا


ممبئی، 19 اکتوبر (ہ س)۔ فلم ساز کرن جوہر کی مشہور فلمی فرنچائز ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کی تیسری قسط کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس بار کہانی بڑے پردے کے بجائے ویب سیریز کی شکل میں ناظرین کے سامنے پیش کی جائے گی۔ دھرما پروڈکشنز کی اس سیریز کا نام ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر: آفٹر ڈارک‘ رکھا گیا ہے، جس میں اداکارہ شنایا کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ سیریز کے پرومو سے اشارہ ملتا ہے کہ اس بار سینٹ ٹریسا اسکول کی کہانی رومانس سے آگے بڑھ کر اسرار اور خوف کی ایک نئی دنیا میں داخل ہوگی۔

پروڈیوسرز نے سیریز کا پرومو جاری کرکے اس کی پراسرار کہانی کی جھلک دکھائی ہے۔ اس میں شنایا کپور کی ایک جھلک بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔ فرنچائز کی پچھلی فلموں سے الگ، اس بار نوجوانوں کی زندگی کے تاریک پہلوؤں اور سنگین واقعات کو مرکزی حیثیت دیے جانے کی توقع ہے۔ تاہم، کہانی کی تفصیلات کے بارے میں ابھی زیادہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ سیریز میں مانیا گروور، دیویک شرما، آدی ملک اور ابھینو سنگھ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر: آفٹر ڈارک‘ کی ہدایت کاری ریما مایا نے کی ہے، جو مختصر فلموں کے حوالے سے اپنی شناخت رکھتی ہیں۔ یہ سیریز 13 نومبر 2026 کو جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔ فرنچائز کو نئے انداز میں پیش کرنے کی اس کوشش نے ناظرین کے درمیان تجسس بڑھا دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande