
دہرادون، 18 اکتوبر ( ہ س)۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اتوار کو وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دوران ریاست کی نئی فلم پالیسی، فلم سازی کے امکانات اور اتراکھنڈ کو ملک کے اہم فلمی مقامات میں شامل کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ اتراکھنڈ اپنی قدرتی خوب صورتی، مالا مال ثقافتی ورثے اور سازگار فلم پالیسی کی وجہ سے فلم سازوں کی پسندیدہ منزل کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ریاستی حکومت کی کوشش ہے کہ اتراکھنڈ کو فلم سازی کے ایک اہم مرکز کے طور پر قائم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فلم سازی کی حوصلہ افزائی سے ریاست میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کے ساتھ مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے اتراکھنڈ میں فلم سازی کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی قدرتی خوب صورتی اور ثقافتی خصوصیات فلموں کی شوٹنگ کے نقطہ نظر سے خاص اہمیت رکھتی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan