
سدھارتھ ملہوترا کے پاوں میں چوٹ لگی
ممبئی، 13 اکتوبر (ہ س)۔
اداکار سدھارتھ ملہوترا کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے ان کے مداحوں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ اداکار نے انسٹاگرام پر اپنے زخمی پاوں کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ میڈیکل واکنگ بوٹ پہنے نظرآرہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے چوٹ لگنے کی وجہ اور واقعے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے یا نہیں۔
سدھارتھ نے تصویر کے ساتھ مزاحیہ انداز میں لکھا، ”میں نے ’بریک اے لیگ‘ کو کچھ زیادہ ہی سنجیدگی سے لے لیا۔“ انہوں نے کیپشن کے ساتھ اسپتال سے متعلق ایموجی بھی شیئر کیا۔ ان کی اس پوسٹ کے بعد مداح ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعائیں کر رہے ہیں۔ فی الحال اداکار کی چوٹ کی شدت کے حوالے سے کوئی باضابطہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
ذاتی زندگی کی بات کریں تو سدھارتھ اور ان کی اہلیہ کیارا آڈوانی نے حال ہی میں دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری شیئر کی تھی۔ اس سے قبل دونوں نے 15 جولائی 2025 کو اپنی بیٹی سرایاہ کا استقبال کیا تھا۔ اب سدھارتھ کی چوٹ کی خبر کے درمیان مداح ان کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ کے منتظر ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن