فلم ’رامائن‘ میں جٹایو کی انٹری، انوپم کھیر دیں گے اپنی آواز
ممبئی، 13 اکتوبر(ہ س)۔ نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’رامائن‘ کے سازندوں نے جٹایو کا نیا پوسٹر جاری کردیا ہے۔ فلم میں اس اہم اساطیری کردار کو معروف اداکار انوپم کھیر اپنی آواز دیں گے۔ پوسٹر میں جٹایو کے وسیع پروں اور بااثر شخصیت کی جھ
فلم ’رامائن‘ میں جٹایو کی انٹری، انوپم کھیر دیں گے اپنی آواز


ممبئی، 13 اکتوبر(ہ س)۔ نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’رامائن‘ کے سازندوں نے جٹایو کا نیا پوسٹر جاری کردیا ہے۔ فلم میں اس اہم اساطیری کردار کو معروف اداکار انوپم کھیر اپنی آواز دیں گے۔ پوسٹر میں جٹایو کے وسیع پروں اور بااثر شخصیت کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ ’دھرم کے پر‘ کے عنوان سے جاری اس پوسٹر میں بہادری، قربانی اور سچائی کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

فلم ’رامائن‘ میں جٹایو کا کردار اس وقت اہم ہوجاتا ہے جب وہ ماتا سیتا کو راون کے چنگل سے بچانے کے لیے اس سے جنگ کرتے ہیں۔ راون کی طاقت سے واقف ہونے کے باوجود جٹایو دھرم کی حفاظت کے لیے اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔ فلم کے سازندوں نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے جٹایو کو بہادری اور دھرم کی علامت قرار دیا ہے۔ فلم کے مختلف کرداروں کے پوسٹر جاری کرنے کی کڑی میں یہ نیا انکشاف شائقین کی دلچسپی میں اضافہ کررہا ہے۔

نمیت ملہوترا کے پرائم فوکس اسٹوڈیوز نے ڈی این ای جی اور یش کی مونسٹر مائنڈ کریئیشنز کے اشتراک سے اس فلم کو تیار کیا ہے۔ فلم میں رنبیر کپور بھگوان رام، سائی پلوّی ماتا سیتا، یش راون، سنی دیول ہنومان اور روی دوبے لکشمن کے کردار میں نظر آئیں گے۔دو حصوں میں بنائی جارہی اس عظیم الشان فلم کا پہلا حصہ 5 نومبر 2026 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگا، جب کہ دوسرا حصہ دیوالی 2027 کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔ فلم ہندی، تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande