
ممبئی، 12 اکتوبر (ہ س)۔
اداکار سنی دیول کی آئندہ فلم ’سوریہ: انت سے آرمبھ تک‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ فلم سازوں نے فلم کا پہلا موشن پوسٹر جاری کرنے کے ساتھ ہی اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ ایکشن کرائم تھرلر فلم 20 نومبر 2026 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو کئی ان سلجھے سوالات اور پوشیدہ سچائیوں کے درمیان الجھ جاتا ہے۔
جاری کیے گئے موشن پوسٹر میں سنی دیول سنجیدہ اور پ±راثر انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ ان کی تیز نگاہیں اور باوقار شخصیت فلم میں راز، جرم اور سنسنی سے بھرپور کہانی کی جھلک پیش کرتی ہیں۔ پوسٹر سے اشارہ ملتا ہے کہ فلم کا مرکزی کردار اپنے ماضی اور حقیقت کے درمیان کشمکش سے دوچار ہوگا۔
ایم پدم کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو ایم ایم موویز کے بینر تلے تیار کیا گیا ہے۔ فلم میں سنی دیول کے ساتھ روی کشن، پرگیہ جیسوال اور جیشو سین گپتا بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اب ناظرین کو فلم کے ٹریلر اور کہانی سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ