جے پور لٹریچر فیسٹیول میں نوبل انعام یافتگان سمیت دنیا کی نامور شخصیات کی شرکت ہوگی
جے پور، 11 اکتوبر (ہ س) ۔ جے پور لٹریچر فیسٹیول کے تاریخی بیسویں ایڈیشن کے لیے مقررین کی پہلی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ جنوری 2027 میں جے پور کے ہوٹل کلارکس آمر میں منعقد ہونے والے پانچ روزہ فیسٹیول میں نوبل انعام یافتگان سے لے کر نامور مصنفین، سائ
جے پور لٹریچر فیسٹیول میں نوبل انعام یافتگان سمیت دنیا کی نامور شخصیات کی شرکت ہوگی


جے پور، 11 اکتوبر (ہ س) ۔

جے پور لٹریچر فیسٹیول کے تاریخی بیسویں ایڈیشن کے لیے مقررین کی پہلی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ جنوری 2027 میں جے پور کے ہوٹل کلارکس آمر میں منعقد ہونے والے پانچ روزہ فیسٹیول میں نوبل انعام یافتگان سے لے کر نامور مصنفین، سائنس دانوں، مو¿رخین، صحافیوں، ماہرین تعلیم اور فن کاروں تک کی شرکت متوقع ہے۔

ویدانتا کی پیش کش کے تحت منعقد ہونے والا یہ فیسٹیول ادب اور افکار کے سفر کے دو دہائیاں مکمل ہونے کا جشن منائے گا۔

مقررین کی پہلی فہرست میں نوبل انعام یافتہ ایسٹر ڈوفلو اور اولگا توکارچک کے علاوہ ڈیم میرا سیال، لیز ڈوسے، جیمز وو±ڈ، ازابیلا حماد، مارکس ڈو ساٹوئے اور ماہرِ حیاتیاتی آثارِ قدیمہ اسٹیو بروسٹ سمیت کئی بین الاقوامی شخصیات شامل ہیں۔ بھارتی مقررین میں سدھا مورتی، کرن مجومدار شا، پرَبل گرونگ، جسٹس سنجے کشن کول، اندرا جے سنگھ، ایس وائی قریشی، گیتانجلی شری اور انامیکا نمایاں ہیں۔

فیسٹیول میں ہندی، تمل، ملیالم، آسامی، کونکنی، کنڑ، مراٹھی، بھوجپوری، سندھی اور منی پوری سمیت مختلف بھارتی زبانوں کی ادبی روایات کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔ سنسکرت کے عالم رادھا ولبھ ترپاٹھی، آسامی مصنف دھرو جیوتی بورا، مراٹھی ڈرامہ نگار مکرند ساٹھے، کونکنی مصنف دامودر موزو، ملیالم ادیب پال زکریا، کنڑ مصنف وسویندر، ہندی اور بھوجپوری کے مصنف گوتم چوبے، گجراتی مصنف رام موری اور تمل و ملیالم کے مصنف بی جے موہن بھی مقررین کی فہرست میں شامل ہیں۔

فیسٹیول کے دوران سائنس، معاشیات، تاریخ، ٹیکنالوجی، قانون، جمہوریت، نقل مکانی، شناخت اور سماجی عدم مساوات جیسے موضوعات پر گفتگو ہوگی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ریاضی کے پروفیسر مارکس ڈو ساٹوئے اور ماہرِ حیاتیاتی آثارِ قدیمہ اسٹیو بروسٹ سائنس سے متعلق موضوعات پر اپنے خیالات پیش کریں گے۔ دوسری جانب فنونِ لطیفہ، مقبول ثقافت اور فیشن کی دنیا سے تعلق رکھنے والی ڈیم میرا سیال اور پرَبل گرونگ کی شرکت اس تقریب کو مزید متنوع بنائے گی۔ جادوگر اور قصہ گو ڈرمونڈ منی کٹس بھی فیسٹیول کا حصہ ہوں گے۔

فیسٹیول کا بیسواں ایڈیشن جے پور کو اس کے مرکز اور ثقافتی گھر کے طور پر نمایاں کرے گا۔ منتظمین کے مطابق یہ تقریب ادبی مکالمے کے ساتھ راجستھان کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو عالمی ادبی برادری سے جوڑنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔ پانچ روزہ اس فیسٹیول میں خیالات، کہانیوں اور مختلف ثقافتوں کے درمیان تبادلہ خیال کے ذریعے مستقبل کے چیلنجوں اور امکانات پر گفتگو ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande